تازہ ترینصوبائیقومی

قلات: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد ہلاک

قلات میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا جس دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔
فتنہ الخوارج عدم استحکام کوفروغ اورمنشیات کی اسمگلنگ سے پیسہ وصول کرتےہیں: آئی جی ایف سی
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد مارے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے جب کہ سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے، علاقے میں موجود کسی بھی دیگر بھارتی سرپرست دہشتگرد کےخاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہےکہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے انسدادِ دہشتگردی کی مہم جاری رکھیں گے تاکہ ملک سے غیرملکی سرپرستی اورمعاونت یافتہ دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے۔

Related Articles

Back to top button