گلگت بلتستان

معاون خصوصی حسین شاہ کی صدریونین آف جرنلسٹس گلگت کے انتخابات میں کامیابی پر اتحاد پینل کو مبارکباد

کرن قاسم اور اُن کی ٹیم کی کامیابی گلگت بلتستان کے صحافتی حلقوں کے اعتماد کی عکاس ہے۔معاون خصوصی برائے واٹر مینجمنٹ،حسین شاہ

گلگت(محاسب نیوز)معاون خصوصی برائے واٹر مینجمنٹ، حسین شاہ نے یونین آف جرنلسٹس گلگت کے انتخابات میں جرنلسٹ اتحاد پینل کی کامیابی، صدر کرنے قاسم اور پوری کابینہ کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کرن قاسم اور اُن کی ٹیم کی کامیابی گلگت بلتستان کے صحافتی حلقوں کے اعتماد کی عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ نو منتخب صدر اور اُن کی کابینہ آزادی صحافت کے فروغ، صحافی برادری کی فلاح و بہبود اور مثبت صحافتی روایات کو آگے بڑھانے میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں صحافت کی ذمہ داریاں اور بھی زیادہ اہم ہو گئی ہیں، اور نو منتخب قیادت اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کی بہتر رہنمائی کرے گی۔

Related Articles

Back to top button