گلگت بلتستان

چیف کورٹ نے مختلف نوعیت کے 30 مقدمات پر فیصلے سنا کر نمٹا دیئے

چیف جسٹس کی سربراہی میں ہی جسٹس راجہ شکیل احمد پر مشتمل دیگر دو رکنی بینچ نے 4 محفوظ شدہ مقدمات کے فیصلے سنائے۔ذرائع

گلگت (پ ر)گلگت بلتستان چیف کورٹ نے گلگت اور سکردو میں مختلف سنگل اور ڈویژن بینچز کے ذریعے دیوانی و فوجداری نوعیت کے 30 مقدمات کے فیصلے سنا کر انہیں نمٹا دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس علی بیگ کی سربراہی میں جسٹس جہانزیب خان پر مشتمل دو رکنی ڈویژن بینچ نے 14 مقدمات کے فیصلے سنا کر نمٹا دیا۔ اسی طرح چیف جسٹس کی سربراہی میں ہی جسٹس راجہ شکیل احمد پر مشتمل دیگر دو رکنی بینچ نے 4 محفوظ شدہ مقدمات کے فیصلے سنائے۔مزید برآں، جسٹس ملک عنایت الرحمن نے گلگت میں سنگل بینچ کے طور پر 3 مقدمات کی سماعت کے بعد ان کے فیصلے جاری کیے، جبکہ سکردو رجسٹری میں جسٹس جوہر علی خان نے سنگل بینچ میں 9 مقدمات پر فیصلے سناتے ہوئے کارروائی نمٹا دی۔عدالتی ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان چیف کورٹ کی جانب سے مقدمات کے بروقت فیصلے اس بات کا ثبوت ہیں کہ معزز عدالت، چیف جسٹس جسٹس علی بیگ کی سربراہی میں، عوام کو گھر کی دہلیز پر سستا، فوری اور مؤثر انصاف فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ عدالت کا یہ سلسلہ خطے میں قانون کی بالادستی اور عدالتی نظام کی بہتری کی جانب اہم پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button