گلگت بلتستان

چیف سیکریٹری کا دورہ چلاس، مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

تمام وسائل بروئے کار لا کر عوامی نوعیت کے منصوبوں اور دیگر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں،چیف سیکریٹری

چلاس(محاسب نیوز)چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا ایک روزہ دورے پر چلاس پہنچے، ان کے ہمراہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سید عبدالوحید شاہ اور چیف کنزرویٹر محمود غزنوی بھی موجود تھے۔ کمشنر دیامر استور ڈویژن خورشید عالم اور ڈپٹی کمشنر دیامر کیپٹن (ر) عطا الرحمن کاکڑ نے دیامر ریجن کے مسائل اور ترقیاتی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز، چیف انجینئر برقیات، ڈائریکٹر ایجوکیشن دیامر استور ڈویژن، کنزرویٹر دیامر استور ڈویژن، ڈائریکٹر فوڈ، لوکل گورنمنٹ اور دیگر محکموں کے سربراہان شریک تھے۔اس موقع پر متاثرین دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کمیٹی اور عمائدین علاقہ نے اپنے مسائل اور تحفظات سے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کو آگاہ کیا۔چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے موقع پر متعلقہ اداروں کے سربراہان کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ تعلیم، صحت اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کمشنر دیامر استور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر دیامر کو احکامات جاری کیے کہ تمام وسائل بروئے کار لا کر عوامی نوعیت کے منصوبوں اور دیگر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔

Related Articles

Back to top button