یسکیو 1122 سکردو کی جانب سے شہریوں کیلئے خصوصی آگاہی مہم
اس دوران مارکیٹیں اور تجارتی مراکزمیں شہریوں اور دکانداروں کو آگ سے بچاؤ، ایمرجنسی رسپانس اور سیفٹی گائیڈ لائنز کے حوالے سے معلوماتی پمفلٹس تقسیم کیے گئے،ذرائع

سکردو(پ،ر)ریسکیو 1122 سکردو — الرٹ برائے آگاہی و احتیاط سکردو شہر میں حالیہ دنوں کے دوران آگ لگنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیشِ نظر ریسکیو 1122 سکردو کی جانب سے شہریوں میں شعور اور آگ سے تحفظ کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے خصوصی آگاہی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ایمرجنسی آفیسر جناب اسلام الدین صاحب کی سربراہی میں ریسکیو ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس دوران: لکڑی کے کارخانے کپڑوں اور دیگر کاروباری دکانیں رہائشی علاقے اور گلی محلّے مارکیٹیں اور تجارتی مراکزمیں شہریوں اور دکانداروں کو آگ سے بچاؤ، ایمرجنسی رسپانس اور سیفٹی گائیڈ لائنز کے حوالے سے معلوماتی پمفلٹس تقسیم کیے گئے۔ریسکیو اہلکاروں نے عوام کو آگ لگنے کی عام وجوہات، ابتدائی حفاظتی اقدامات، گیس و بجلی کے محفوظ استعمال، اور ہنگامی صورتحال میں رابطے کے درست طریقہ کار سے متعلق بھی رہنمائی فراہم کی۔میڈیا سیل، ریسکیو 1122 سکردو




