ابیٹ آبادتازہ ترین

فوراہ چوک شانی قتل کیس کا ملزم ڈیڑھ سال بعد گرفتار

ایبٹ آباد (کرائم رپورٹر) کینٹ پولیس نے فوارہ چوک میں ریڑھی یونین کے صدر ذیشان عرف شانی خان کے قتل میں مفرور ملزم وسیم ولد نذیر کو ڈیڑھ سال بعد گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق ملزم وسیم، مقتول ذیشان عرف شانی خان کا قریبی رشتہ دار ہے، جس نے مارچ 2024ءمیں معمولی تنازعے کے دوران شانی خان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا اور واردات کے بعد فرار ہو گیا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، اور امکان ہے کہ جلد مزید انکشافات سامنے آئیں گے۔

Related Articles

Back to top button