
ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرفارمنس ریویو کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلعی محکموں کی کارکردگی، عوامی سہولیات کی فراہمی، صفائی اور سروس ڈیلیوری فریم ورک پر تفصیلی غور کیا گیا۔ تمام محکمے شہری مسائل کے فوری حل کے لیے عملی اقدامات یقینی بنائیں انسپکٹرز انسپکشن بہتر بنائیں جبکہ ڈی ایف سی اور اے ایف سی خود چالان اور قانونی کارروائی کریں۔ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کے تحت شہریوں کے تحفظ کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ ڈرگ انسپکٹرز مجسٹریٹس کے ہمراہ سہولیات کا معائنہ اور خلاف ورزی پر کاروائی کریں۔ ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری فریم ورک کے تحت ویکلی انڈیکیٹرز کو جلد مکمل کیا جائے۔ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو سڑکوں کی بحالی، صفائی اور جاری اسکیموں پر پیش رفت تیز کرے۔ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے صفائی میں بہتری کو سراہا گیا، مزید بہتری کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔ ایکسین بلڈنگ، ڈی ایف او اور محکمہ انڈسٹریز سے کارکردگی کی وضاحت طلب کی گئی۔ تمام محکمے اپنے مسائل صوبائی حکومت کے ساتھ شیئر کریں اور تفصیلی رپورٹ ڈپٹی کمشنر آفس کے ساتھ شیئر کریں۔ محکمہ لائیو اسٹاک کو ادویات کی دستیابی اور ویٹرنری سروسز کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔ پبلک واش رومز کی صفائی اور پرائس کنٹرول میکانزم کو مزید بہتر بنایا جائے۔ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو سی سی ٹی وی، فنڈز اور عملے سے متعلق کیس صوبائی حکومت کے ساتھ اٹھانے کی ہدایت دی گئی۔ ٹی ایم او ایبٹ آباد کو سبزی منڈی اور اڈوں میں آپریشن کی ہدایت، جنرل بس اسٹینڈ صفائی و سکیورٹی چیک جبکہ سبزی منڈی صفائی و تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنانے کی ہدایت۔ سبزی منڈی میں پرائس لسٹ کے لیے بڑے بورڈ کی تنصیب جسے روزانہ کی بنیاد پر اپڈیٹ کیا جائے گا۔ سبزی منڈی اور بس اسٹینڈ پر سینٹری ورکرز کی حاضری یقینی بنائی جائے۔ الیاسی پارک میں سہولیات کی فراہمی اور حویلیاں پارک کے لیے اقدامات کو تیز کیا جائے۔ وی سی سیکرٹریز اور ریونیو پٹواریوں کو وی سی لیول پر ڈمپنگ پوائنٹس کی نشاندہی کی ہدایت۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمۂ صحت، تعلیم، سپورٹس، لوکل گورنمنٹ، پولیس، جی ڈی اے، ریسکیو، سوشل ویلفیئر، لائیو اسٹاک، ٹورزم، فارسٹ، ایگریکلچر، یوتھ افیئرز اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے کہا کہ ضلعی سطح پر تمام محکمے مربوط انداز میں کام کریں۔ عوامی مسائل کے فوری حل، شفاف طرزِ عمل اور گڈ گورننس کے اصولوں پر عملدرآمد ہماری اولین ترجیح ہے۔




