
اوگی (نامہ نگار) جماعت اسلامی تحصیل اوگی کے زیرِ اہتمام، امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی کال پر میلاد چوک اوگی میں ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔ مظاہرے نے صمود فلوٹیلا کے کارکنان بشمول سابق سینیٹر مشتاق احمد خان اور دیگر رضاکاروں کی بلاجواز گرفتاری کی مذمت اور فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف شدید نعرہ بازی کی،احتجاجی مظاہرے سے جماعت اسلامی تحصیل اوگی کے امیر ریاض اسامہ، اہلِ سنت والجماعت کے رہنما مولانا عبید الرحمن حیدری، پیپلز پارٹی کسان ونگ ہزارہ ڈویڑن کے صدر انور سعید خان، سادات سماجی تحریک کے سابق صدر سید خادم شاہ، علی حسن شاہ،،قاضی محمود خان محمد اقبال اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ اسرائیل، جو عالمی دہشت گرد امریکہ کی ناجائز اولاد ہے، معصوم فلسطینی عوام پر بدترین مظالم ڈھا رہا ہے جبکہ عالمی طاقتیں مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر فوری طور پر اسرائیل کو سخت جواب دیں اور صمود فلوٹیلا کے گرفتار کارکنان کو فی الفور رہا کرانے کے لیے مو¿ثر اقدامات اٹھائیں۔مقررین نے مزید کہاکہ آج فلسطین میں بچے، بوڑھے، خواتین اور مرد سب ہی ظلم و بربریت کا شکار ہیں، لیکن دنیا تماشائی بنی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشتاق احمد خان صرف جماعت اسلامی کے رہنما نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ اور پاکستانی عوام کے ہیرو ہیں، اور ان کی جدوجہد پر پوری قوم کو فخر ہے۔شرکائ نے متفقہ طور پر مطالبہ کیا کہ اگرسابو سینیٹر مشتاق احمد خان اور دیگر گرفتار رضاکاروں کو فوری رہا نہ کیا گیا تو امریکہ اور اسرائیل کو دنیا بھر میں رسوائی اور شدید عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔