ابیٹ آبادتازہ ترینصوبائی

بلدیاتی نمائندگان کے مسائل کوجلد حل کریں گے علی امین گنڈاپور وزیر اعلی

ہری پور /پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بلدیاتی نمائندگان کے مسائل سے آگاہ ہیں ان کو درپیش مسائل حل کیئے جائیں گے فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد کے پی ہاؤس میں صوبائی وزیر بلدیات ارشد ایوب خان رکن قومی اسمبلی سابق وزیر بلدیات فیصل امین خان گنڈاپور سے ملاقات کے دوران کیا ارشد ایوب نے کے پی میں بلدیاتی نمائندگان کو درپیش مسائل فنڈز کی کمی اور ان کو فنڈز کی بروقت فراہمی ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت خاگروپوں کی بھرتی سیلاب متاثرین کے لیئے فنڈز سے متعلق آگاہ کیا وزیراعلیٰ نے مسائل حل کی یقین دہانی کرائی اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے میں ترقی کا عمل جاری رہے گا عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیئے جائیں گے بلدیاتی نمائندگان کو فنڈز کا اجراء سے ترقی کا عمل تیز تر ہوگا۔

Related Articles

Back to top button