ابیٹ آبادصوبائیقومی

وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کردیا

وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کردیا ہے۔اتوار کو سرکاری ٹی وی پر اپنے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارش اور سیلاب سے ملک کے مختلف علاقوں میں بہت زیادہ تباہی ہوئی ہے، سیلاب سے جانی نقصان کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مال مویشی، گھر اور روزگار کو نقصان پہنچا ہے، پاک افواج اور وفاقی و صوبائی حکومتیں ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم کے بقول سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کے بل معاف کیے جارہے ہیں، گھریلو صارفین کو اگست کے بل ادا نہیں کرنا ہوں گے، ہمیں سیلاب متاثرین کی مشکلات کا اندازہ ہے، وفاقی حکومت بجلی کے بل اپنے وسائل سے ادا کرے گی۔شہباز شریف نے کہا کہ اگست کے ادا شدہ بل آئندہ ماہ ایڈجسٹ کردیے جائیں گے، کمرشل صارفین کے بلوں کی ادائیگی مؤخر کی جارہی ہے، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو ضروری ہدایت کردی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری مائیں بہنیں اور بیٹیاں کھلے آسمان تلےبیٹھے ہیں، خادم پاکستان کی طرف سے حقیرسی کوشش کی جارہی ہے، متاثرین کی مکمل آباد کاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

Related Articles

Back to top button