ابیٹ آبادتازہ ترین

ایبٹ آباد تاجروں کو درپیش مسائل حل کیئے جائینگے ، ڈپٹی کمشنر

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی)آل ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر سردار شاہنواز اور جنرل سیکرٹری سجاد خان جدون کی سربراہی میں کابینہ کے وفد نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ سرمد سلیم اکرم سے ملاقات کی۔ملاقات میں تجاوزات کے خلاف بلاتفریق حمایت کرتے ہوئے سٹی امپرومنٹ پراجیکٹ کے تحت بازاروں کے ناقص غیر معیاری کام اور واسا کی جانب سے تاجروں پر ظالمانہ ٹیکس کے نفاذ پر تشویش کا اظہار کیا اور پنجاب سے ہزارہ ڈویڑن میں آٹا کی بندش کو ختم کرنے کے اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔اس موقع پر نیبر ہوڈ سٹی اربن کے چیئرمین سردار محمد سعید ،سردار گلفام ،اور میونسپل سروسز کے چیئرمین عامر فضل بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے تاجروں کو درپیش مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔بدھ کے روز صدر آل ٹریڈرز فیڈریشن سردار شاہنواز جنرل سیکرٹری سجاد خان جدون نے کابینہ کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ سرمد سلیم اکرم سے تعارفی ملاقات کی۔اس موقع پر 35 کروڑ کی لاگت سے خیبر سٹی امپرومنٹ پراجیکٹ کے تحت بازاروں میں ناقص کام پر تحفظات کا اظہار کیا۔تاجر رہنماو¿ں نے بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پر بھی مکمل تعاون کا یقین دلایا۔صدر آل ٹریڈرز فیڈریشن اور جنرل سیکرٹری نے ایبٹ آباد میں پنجاب سے اٹا کی بندش پر تشویش کا اظہار کیا جس کی وجہ سے شہری مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔انہوں نے واسا کی جانب سے تاجروں اور گھریلو صارفین کو واسا کی جانب سے ظالمانہ ٹیکس کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے فوری طور پر فیصلہ واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ سرمد سلیم اکرم نے آل ٹریڈرزفیڈریشن کے کردار کو سراہا ہے اور اس بات کا یقین دلایا کہ تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ کوششیں کی جائیں گی۔شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پر تفصیلی بحث کی گئی جس پر آل ٹریڈرز فیڈریشن نے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

Related Articles

Back to top button