
گلیات(بیورورپورٹ)نتھیاگلی تاسہرباژیاں ملاچھ روڈ جو کہ مشہور سیاحتی مقام نتھیاگلی کے مرکزی گاوں ملاچھ کی ہے جس روڈ پر چند ماہ قبل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے فائلوں میں ڈیڑھ کروڑ لگایا ہیجہاں آج بھی مریضوں کو کندھوں پر اٹھا کر اوپر لایا جاتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارا روڈ کافی عرصے سے خراب ہو گیا ہے اور انتظامیہ اور صوبائی حکومت کی انتہائی غفلت کی وجہ سے اس روڈ کو نظر انداز کیا جا رہا ہے بارشوں کی وجہ سے ایک ہی جگہ سے بار بار سلائیڈنگ کا آ جانا روڈ پر جگہ جگہ کھڈوں (گھڑوں)کی وجہ سے روڈ انتہائی خراب ہو چکا ہے اس وجہ سے گاوں کے ڈرائیور حضرات نے ہاتھ کھڑے کر دیے ہیں کہ آئندہ ہم اس روڈ پر گاڑیاں نہیں چلائیں گے میری انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے گزارش ہے کہ فلفور اس پریشانی کا ازالہ کیا جائے اور متعلقہ نمائندوں کو اس جگہ پر وزٹ کے لیے بھیجا جائے اور جلد سے جلد کام شروع کیا جائے ورنہ اگلے الیکشن میں کوئی بندہ ووٹ مانگنے کے لیے یہاں نظر نا آئے جو مقامی کونسلرز ہیں ان سے بھی گزارش ہے کہ اس مسئلے پر فوکس کریں اور اس پریشانی کا حل نکالیں ورنہ کچھ عرصے بعد الیکشن دوبارہ ہوں گے اور آپ لوگوں کو کوئی گھاس بھی نہیں ڈالے گا کیوں کہ جب بھی کوئی مسئلہ ہوتا ہے چاہے وہ ہسپتال کا ہو چاہے وہ سکول کا ہو چاہے وہ پانی کا ہو چاہے وہ بجلی کا ہو آپ مقامی کونسلر حضرات نے عوام کو ہمیشہ نظر انداز کیا ہے ہم چپ ہیں اگر بولتے نہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے خدا راہ ہوش کے ناخن لیں اور جس مقصد کے لیے ووٹ لیے تھے اس کاکم ازکم منتخب منائیں دوں کوبھی حیاء کرنی چاہیے ان خیالات کا اظہار سماجی شخصیت سردار آکاش نے اپنے تحریری بیان میں کیا