آزادکشمیر مسائل حل کے بارے میں حکومت پاکستان کا فیصلہ خوش آئند ہے،مبارک حیدر

مظفرآباد (سپیشل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے نائب صدر سابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن امیدوار اسمبلی حلقہ 3 سردار مبارک حیدر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل کے حوالے سے حکومت پاکستان کا فیصلہ خوش آئند ہے۔وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے صدر پاکستان مرد حر آصف علی زرداری کے مشورے سے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ پر مشتمل آٹھ رکنی ٹیم دارالحکومت مظفرآباد بھیجی جس نے انتہائی دانشمندی کے ساتھ عوام مسائل سنے۔محاسب کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں سردار مبارک حیدر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جب کبھی کوئی مسلۂ درپیش ہوا تو پاکستان پیپلز پارٹی نے آگے بڑھ کر اسے حل کیا۔اب بھی جب آزاد کشمیر میں ایک افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا تو پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے اپنے سینں یر رہنماؤں جناب راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ کو دارالحکومت مظفرآباد بھیجا۔امیدوار اسمبلی حلقہ 3 سردار مبارک حیدر نے کہا کہ آزاد حکومت کا مقصد تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے کے ساتھ آزاد کشمیر کی عوام کی فلاح و بہبود ہے لیکن بدقسمتی کے ساتھ گزشتہ عرصے میں یہ دیکھا گیا ہے کہ پاکستان سے وافر فنڈز ملنے کے باوجود کرپشن کی نذر ہوں?ے جس پر عوامی احتجاج ہوا۔یہ جدو جہد اور احتجاج مسائل کے حوالے سے تھا اسکا اگر کوئی اور مطلب نکال رہا ہے تو وہ غلط ہے کشمیری پاکستان سے محبت کرنے والے ہیں زلزلہ کے دوران ملت اسلامیہ پاکستان،پاکستانی عوام اور پاک فوج نے آزاد کشمیر کے متاثرہ علاقوں میں جو مثالیں سر انجام دی ہے وہ تاریخ کا حصہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم احسان بھولنے والے نہیں پاکستان کشمیر کے لیے 3 جنگیں کر چکا کشمیریوں کو جب بھی کوئی مسلۂ درپیش ہوا تو پاک فوج اور عوام نے آگے بڑھ کر کشمیری بھائیوں کی مدد کی۔سردار مبارک حیدر نے کہا کہ اس خطہ میں پاک فوج اور پیپلز پارٹی کی خدمات ہیں۔انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں کوئی بھی حکومت ہو اسکا یہ فرض ہے کہ وہ عوامی مسائل سنے انکا حل نکالے نا کہ اپنی نالائقی نااہلی کا ملبہ پاکستان پر تھوپ دے۔سردار مبارک حیدر نے کہا مذاکراتی عمل میں ایکشن کمیٹی نے بھی تدبر کا مظاہرہ کیا معاملات کو الجھانے کے بجائے آخر میں جواں?نٹ ایکشن کمیٹی نے معاملات کو سلجھایا۔