مظفرآباد

رہبرمعظم سید علی خامنہہ ای کی شہادت‘آزادکشمیر میں سوگ‘ریاست گیر احتجاج

مظفرآباد(محاسب نیوز)رہبرمعظم آیت اللہ سید علی خامنہہ ای کی شہادت پرآزادکشمیربھرمیں بھی سوگ کی کیفیت،امریکہ،اسرائیل کیخلاف شدید غم و غصے کا اظہار،اس موقع پرمیرپور،باغ،کوٹلی،جہلم ویلی،سرینگرسمیت چھوٹے بڑے شہروں میں مردوزن سڑکوں پر نکل آئے، کشمیرکے چھوٹے بڑے شہروں کے علاوہ دارالحکومت مظفرآباد میں بھی ایک تاریخ ساز ریلی اور اجتماع کا انعقاد کیا گیا جوکہ طاغوت کی مذمت اور جمہوری اسلامی ایران کیساتھ یکجہتی کا مظہر تھا۔اس موقع پر تمام جعفریہ تنظیمات سے تعلق رکھنے والی خواتین اور مردوں کی بھرپور شرکت ہوئی۔ طاغوت مخالف احتجاج کے دوران ملک کے بعض شہروں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فائرنگ کے واقعات کی شدید مذمت کی گئی۔ دارالحکومت اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ آزادجموں وکشمیرمفتی کفایت حسین نقوی نے کہا کہ رہبرِ معظم نے ایران میں ایسا نظام تشکیل دیا جو نظریاتی اور فکری طور پر ایران کو ممتاز رکھتا ہے۔امریکہ، اسرائیل اور مودی سے پاکستان کی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں۔اور ہم میں ہرایک نے اتحاد ویگانگت کیساتھ دشمن کی سازشوں کو سمجھتے ہوئے دفاع کی جانب کرداراداکرنا ہے۔مقررین علامہ ڈاکٹر سید یاسر علی سبزواری،چیئرمین جعفریہ سپریم کونسل علامہ سید فرید عباس نقوی،ڈاکٹر بابر علوی،یاسرنقوی ایڈووکیٹ،سید عبدالصمد ایڈووکیٹ،علامہ سید نصیر ہمدانی،صاحبزادہ راجہ عابد مجید خان،خواہر قمر النساء جعفری، ودیگر نے کہا کہ شہادت ہماری میراث ہے اور شیعہ و سنی اتحاد قائم رہنا چاہیے۔ انقلاب اسلامی کی مخالفت کا سبب یہ ہے کہ ہم نے یزید کے سامنے کبھی سر نہ جھکایا۔پوری ملت آزاد کشمیر کی جانب سے اتحاد و قربانی کے عزم کا اعادہ کیابھی کیا گیا۔مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امریکی سفارت خانہ، قونصلٹ فوری بند کیے جائیں اور امریکی سفارت کار واپس بلائے جائیں، عرب ممالک میں امریکی حملوں کی بھرپور مذمت اور ایران کی حمایت کرتے ہیں، منافقین کے ساتھ کبھی تعاون نہیں کیا جائے گا اور سنی و شیعہ اتحاد قائم رہے گا۔شہادت سید علی خامنہ ای کے خون کو حقیقی معنوں میں تازہ کرنے کے لیے عوامی عہد و پیمان کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button