مظفرآباد

ٹھیکیداروں کے 6ارب 60کروڑ بقایا، تعمیراتی منصوبوں پر کام بند

مظفرآباد (رپورٹ:جہانگیر حسین اعوان) ٹھیکیداروں کے بقایا جات کی عدم ادائیگی آزادکشمیر میں تعمیر وترقی کا عمل ٹھپ ٹھکیداروں کے 6ارب 60کروڑ روپے حکومت کی جانب بقایا جات ہیں۔ سیکرٹری تعمیرات عامہ شاہرات کی یقین دہانی کہ ٹھیکیداروں کو مکمل ادائیگیاں کی جائیں گی پر تاحال عملدرآمد نہ ہوسکا۔ آزادکشمیر کے برفانی علاقوں میں سڑکوں کے منصوبے اسفالٹ ڈالنے کے منتظر ہیں۔ تعمیراتی سیزن میں ایک ماہ ان برفانی علاقوں میں رہ گیا ہے۔ ایک ماہ بعد برفباری کے باعث تعمیراتی کام بند ہوجائیں گے۔ جس سے اس سیزن میں مکمل ہونے والے منصوبہ جات عدم ادائیگی کے باعث مکمل نہ ہونے سے حکومت اداروں کی بدنامی ہوگی۔ وفاقی حکومت نے آزادکشمیر حکومت کو 10ارب سے زائد کے فنڈز جاری کیے ہیں لیکن تاحال وہ محکموکں کو نہیں مل سکے ہیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر تعمیر وترقی کے بڑے بڑے دعوے کررہے ہیں۔ عملاً تعمیراتی عمل فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے بند ہے۔ آزادکشمیر میں تعمیر وترقی کے منصوبوں پر کام کرنے والے ٹھیکیدار خود محکمہ شاہرات کی طرف اربوں روپے بقایا ہونے کی وجہ سے احتجا ج پر ہیں۔

Related Articles

Back to top button