مظفرآباد شہر میں خالص دودھ اور دہی مہیا کیاجائے،شہری حلقے
مظفرآباد (رپورٹ خبرنگارخصوصی) شہر اقتدار میں عوام کو خالص دودھ دہی کی فراہمی کیلئے دودھ کی دکانوں کے مالکان سے دودھ حاصل کرنے کے ذرائع معلوم کرنے کا مطالبہ کہ کس فارمرز سے دودھ لاکر فروخت کرتے ہیں تاکہ خالص اور پاؤڈر والے دودھ کی معلومات ہوسکے اور شہریوں کو خالص دودھ دہی میسر آسکے۔ عوامی سیاسی سماجی علمی ادبی حلقوں سول سوسائٹی کے زعماء رفاقت حسین، بلال قریشی، بنارس احمد،بشارت جگوال، طارق حسین، سردار طاہر، حفیظ چوہدری ودیگر نے ضلعی انتظامیہ فوڈ اتھارٹی، میونسپل کارپوریشن کے ذمہ داران کی توجہ اس جانب مبذول کرائی کہ مظفرآباد میں پچاس سے زائد ڈیری فارمز قائم ہیں۔ جبکہ جگہ جگہ گلی محلے میں دودھ دہی کی دکانیں قائم ہیں ان دکانوں سے معلومات لی جائیں کہ کس فارمرز سے دودھ لاتے ہیں اس کی رسید چیک کی جائے۔ اس اقدام کے بغیر شہریوں کو خالص دودھ کی فراہمی ناممکن ہے۔ حکومتی سطح پر ڈیری فارمرز کی سرپرستی بھی کی جائے انہوں نے کہاکہ مظرآباد شہر کے ہوٹلوں پر بھی دودھ پتی چائے اور دہی حاصل کرسکیں جو کہ ایک سوالیہ نشان ہے۔




