مظفرآباد

عوام میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، فاروق حیدر

ہٹیاں بالا (بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم آزادکشمیر، مرکزی رہنما مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں نے پاکستان اور کشمیری عوام کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئے، نہ ہم انھیں کامیاب ہونے دینگے، پاکستان کے 25 کروڑ عوام ہمارے ساتھ کھڑے ہیں پاکستان ہمارا ملک ہے پاکستان کے لوگوں کو یقین دلاتے ہیں کہ آزادکشمیر پاکستان کا پہلا مورچہ اس کا دفاع انشاء اللہ ہم کرینگے ہندوستان کی غلط فہمی دور ہو جائے گی، ہمارا روحانی دارالخلافہ سرینگر ہے ہم جموں، لداخ جائیں گے، آزادکشمیر کے 33 حلقوں میں اپنے آپکو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ عوام نے ہر مشکل حالات میں ساتھ نبھایا،تیسری نسل سے میرا ساتھ دے رہے ہین، آج کے دن ہندوستان کے ناپاک قدم کشمیر کی سرزمین پر پڑھے تھے آج دنیا بھر میں مقیم کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں، مہاراجہ کے الحاق کو اس وقت ہندوستان کے گورنر نے نہیں تسلیم کیا تو دنیا کیسے تسلیم کرے گی، ہمارے شہدا ء کی قربانیوں کی خوشبو سے لائن آف کنٹرول معطر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب لائن آف کنٹرول چکوٹھی کے مقام پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں لائن آف کنٹرول چکوٹھی میں یوم سیاہ ریلی میں سینکڑوں افراد نے شرکت اور ہندوستان کے خلاف نعرے بازی کی، شرکاء ریلی نے پاکستان اور کشمیر کے پرچم اتھا رکھے تھے ریلی کے شرکاء نے پاک فوج، وزیراعظم پاکستان، فیلڈ مارشل زندہ باد کے پرجوش نعرے بھی لگائے،ریلی سے سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہماری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب ہندوستان کے ناپاک قدم کشمیر پر پڑے،ہندوستان کے غیر قانونی قبضہ کو ختم کرنے کے لیے ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں نے جانوں کی قربانی دی پاکستان اور کشمیری عوام کو دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کرسکتی پاکستان کے پچیس کروڑ لوگ کشمیریوں کے ساتھ ہیں کچھ لوگوں نے غلط فہمیاں پیدا کرنے کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئے، مقبوضہ کشمیر کے عوام،حریت کانفرنس کو یقین دلانا چاہتا ہوں ہم آپ کی آزادی کی جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کرینگے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Related Articles

Back to top button