مظفرآباد

بدلتی سیاسی صورتحال، مسلم کانفرنس اور مجاہد منزل ایک بارپھر امید کی کرن

مظفرآباد(محاسب نیوز)آزادجموں و کشمیر میں بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال میں سواداعظم آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس اور مجاہد منزل ایک بار پھر اُمیدکی نئی کرن بن چکے ہیں، گزشتہ 24گھنٹوں میں مجاہد منزل سیاسی سرگرمیوں کا طویل عرصہ بعد پھر مرکز بن گئی ہے، تحریک انصاف فاروڈ بلاک کے وزیراعظم انوارالحق سمیت دیگر کچھ شخصیات کے مسلم کانفرنس میں شمولیت کے امکانات پر قیاس آرائیاں شروع ہیں، مسلم کانفرنس کو آزاد جموں وکشمیر کے سیاسی منظر نامے پر فعال کردار بنانے کیلئے مقتدرہ میں بھی سرگرمی دیکھی گئی ہے، ذمہ دارذرائع کے مطابق مجاہد منزل میں گزشتہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں، جن میں مہاجر ممبران اسمبلی سمیت مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور دیگر شخصیات نے صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کے ساتھ اہم ملاقاتوں میں سیاسی معاملات پر مشاورت کی ہے، ان ملاقاتوں میں مسلم کانفرنس کے ریاستی منظر نامے پر فعال کردار کو یقینی بنانے کیلئے تحریک انصاف فاروڈ بلاک کے ممبران اسمبلی اور موجودہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق سمیت سابق وزرائے اعظم اور دیگر اہم شخصیات کی مسلم کانفرنس میں الیکشن سے پہلے شمولیت یقینی بنانے کیلئے کوششوں کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

Related Articles

Back to top button