پیپلزپارٹی برسراقتدار آکر عوامی محرومیاں ختم،روزگار لائے گی،سردار مبارک حیدر

مظفرآباد (سپیشل رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے نائب صدر امیدوار اسمبلی حلقہ نمبر 3سابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سردار مبار ک حیدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت آٗے گی۔ عوامی مسائل حل کرے گی۔ عوام کے رکے ہوئے معاملات کو یکسو کیا جائیگا۔ روزگار لائے گی۔ ریاست میں خوشحالی کے نئے دور کاآغاز ہوگا۔ سیاسی گرمیاں بحال ہونگی پیپلز پارتی سمیت دیگر جماعتوں کے سیاسی کارکن کی عزت نفس بحال ہوگی۔ سیاسی کارکنوں میں جوغصہ پایا جاتا ہے اس کا تدار ک ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ عرصہ میں آزادکشمیر میں حکومتی سطح پر سیاسی سرگرمیاں مفلوج تھی۔ وزراء سیاسی طور پر کام نہیں کررہے تھے۔ ایک گھٹن کا ماحول تھا۔ عوام میں عدم دلچسپی تھی۔ حکومتی معاملات میں عوامی دلچسپی نہ ہونے کے باعث حکومت کی کارکردگی بھی کھل کر سامنے نہ آسکی۔ سردار مبارک حیدر نے کہا پیپلز پارٹی کا دور آنے والا ہے عوام کی حکومت ہوگی عوام کے فیصلے عوام ہی کرینگے۔ لوگ کھل کر حکومت سے مطالبات کرسکیں گے۔ تنقید کرسکیں گے پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے عوام کی طاقت پریقین رکھتی قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کے نظریات کا آزادکشمیر پرچار کر نے کا وقت آگیا ہے۔



