تازہ ترینمظفرآباد

ہٹیاں بالا‘ 1لاکھ 20ہزار کے عوض جعلی نکاح نامہ‘نکاح خواں سبکدوش

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)ایک لاکھ بیس ہزار روپے دو،حمل سے دو ماہ قبل کا نکاح نامہ مفتی سے تصدیق شدہ فراہم کروں گا،جسے کوئی چیلنج نہیں کر پائے گا،نکاح خواں سڑک چناری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل،تحصیل مفتی ہٹیاں بالا نے فوری ایکشن لیتے ہوئے نکاح خواں کو نکاح خوانی کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا،رجسٹرڈ نکاح ضبط۔تفصیلات کے مطابق سڑک چناری کے نکاح خواں مولوی خلیل الرحمن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ بیس ہزار روپے دیے جائیں،حمل سے دو ماہ قبل،مفتی سے تصدیق شدہ نکاح نامہ بنا کر دے دوں گا جو کسی بھی جگہ چیلنج نہیں ہو سکتا،اس سے پہلے بھی ایسے ہزاروں نکاح نامے بنائیں جو کوئی بھی چیلنج نہیں کر پایا،نکاح خواں سڑک چناری خلیل الرحمن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد تحصیل مفتی ہٹیاں بالا مفتی جمال نے رجسٹر نکاح ضبط کرتے ہوئے نکاح خواں سڑک چناری خلیل الرحمن کونکاح خوانی سے سبکدوش کرنے کے احکامات جاری کر دیے،تحصیل مفتی ہٹیاں بالا کی جانب سے جاری حکم نامہ میں عوام کو مطلع کیا گیا ہے کہ آئندہ کوئی بھی شخص خلیل الرحمن سے نکاح نہ پڑھوائے،تحصیل مفتی کی جانب سے جاری حکم نامہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جلد ہی خلیل الرحمن کے خلاف عدالت میں تادیبی کارروائی کے لیے تحریک کی جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Related Articles

Back to top button