پیر مظہر سعید شاہ کا بڑا کارنامہ، نیلم کے 5بازاروں میں سولر سٹریٹ لائٹس منصوبہ مکمل

شاردا(نمائندہ خصوصی)ممبرآزادحکومت ریاست جموں وکشمیر وسابق وزیر اطلاعات مولانا پیرمحمد مظہر سعید شاہ نے ضلع نیلم کے 5 مصروف بازاروں میں سولر سٹریٹ لائٹس کامنصوبہ مکمل کرلیا۔کیل، شاردہ سمیت لوات کے 3 بازار سولر سٹریٹ لائٹس کے باعث اب رات کوبھی جگمگائیں گئے۔توانائی کے بحران اورعوامی سہولت کے پیش نظر سولر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کردی گئی ہے۔ سولر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب سے سیاحتی مقام کیل اور شاردہ بطور خاص مستفید ہونگے۔سولر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب سے بجلی کے بریک ڈاؤن کے باجودروشنی برقراررہے گی۔ابتدائی مرحلے میں 21سے زائد لائٹس نصب کی جاچکی ہیں۔ جن سے نہ صرف بازار روشن ہونگے بلکہ سیکورٹی کی صورتحال میں بھی بہتری آئے گی۔ممبرقانون سازاسمبلی وسابق وزیر اطلاعات مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہاہے کہ سولر سٹریٹ لائٹس کامنصوبہ سیاحت کے فروغ اور عوامی سہولت کے پیش نظر لانچ کیاگیاہے۔ سولرسٹریٹ لائٹس سے عوام /تاجران کو محفوظ اور روشن ماحول فراہم ہوگا۔ ہماری کوشش ہے کہ وادی نیلم کے جملہ تجارتی مراکز سولر سٹریٹ لائٹس سے مزین ہوں۔آئندہ جب موقع ملا تو وادی نیلم کے دیگر بازاروں، سیاحتی مقامات، پارکوں،رہائشی سڑکوں پربھی سولر لائٹس لگائی جائیں گی۔شہر کے بازاروں میں سورج کی روشنی سے جگمگاتی یہ لائٹس نہ صرف بجلی کی بچت بلکہ عوام کے اعتماد کی علامت بن رہی ہیں۔شہریوں / تاجروں نے ممبراسمبلی مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ کے اس اقدام کوخوش آئندہ قراردے رہے ہیں۔یاد رہے کہ ممبرقانون سازاسمبلی مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے ایم ایل ایز فنڈز سے اعلیٰ کوالٹی کی سولر لائٹس کی تنصیب یقینی بنائی ہے۔ مولانا پیر محمدمظہر سعید شاہ کی ہدایت پر سردار نوشاد احمد، مفتی عبیدالرحمن، راجہ وقاص پرمشتمل ٹیم نے کیل، شاردہ اور لوات کے تینوں بازاروں میں تاجران اور عوامی نمائندوں کی موجودگی میں سولر سسٹم نصب کیئے۔//



