مظفرآباد

مہاجرین 1965 اور 71ء کو مالکانہ حقوق دینے کااعلان

راولاکوٹ (افضل کیانی/ خبر نگار خصوصی)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیرراجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ ریاستی عوام کا اعتماد بحال ہونا بڑی کامیابی ہے،خدمت کی کرسی پر بیٹھتے ہی عوامی نوعیت کے معاملات حل کردیے،عباسپور سے میرا خاص رشتہ ہے میرے والدجب الیکشن لڑے وہ عباسپور میں لیڈ کی وجہ سے وہ الیکشن جیتے، ٹاؤن کمیٹی عباسپور کو میونسپل کمیٹی کا درجہ، عباسپور میں مہاجرین 1965 اور 71کو مالکانہ حقوق دینے، عباسپور کی تینوں یونین کونسل میں بی ایچ یو قائم کرنے کا،منڈھول میں ٹاؤن کمیٹی دینے کا اعلان کرتا ہوں،سہڑ چوکی میں ضرورت کی بنیاد پر پولیس تھانہ قائم کرینگے،عباسپور تحصیل ہسپتال میں ضروریات کو پورا کرینگے،چنارپریس کلب عباسپور کو پانچ لاکھ روپے گرانٹ دینے کا اعلان کرتاہوں،ہم نے صحت کارڈ جیسے بنیادی مسئلے کو دوسری کابینہ میٹنگ میں حل کیا،بینک آف اے جے کے کو شیڈول بینک بنانے کی منظوری دیدی،بجلی کے مسائل سمیت دیگر مسائل کو ون گو میں حل کیا،یہ حکومت پیپلزپارٹی کارکنان کی ہے، ذمہ داری اور کریڈٹ بھی کارکنان نے لینا ہے،جنرل عاصم کو چیف آف ڈیفنس فورسز بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیرکا چیف ڈیفنس فورسز بننا دفاعی استحکام کی ضمانت ہے، اہل کشمیر کی پاکستان سے محبت میں کوئی کمی نہیں آئی۔پاکستان کی کشمیر سے محبت کیوجہ سے تین روپے بجلی اور سستا آٹا مل رہا ہے، عوام کے حقوق کی جنگ پیپلزپارٹی سے بہتر کوئی نہیں لڑ سکتا۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج گراؤنڈ عباسپور میں عظیم الشان جلسے سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر صدر پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری محمد یاسین، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس، وزیر ہائیر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک،جاوید اقبال بڈھانوی، رہنماپاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر امجد یوسف، سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی آزادکشمیر پروفیسر راجہ محمد نصیر خانسمیت دیگر نے شرکت کی۔جلسے سے صدر پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری محمد یاسین، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس، وزیر حکومت جاوید اقبال بڈھانوی مرکزی رہنمائپاکستان پیپلز پارٹی سابق مشیر حکومت سردار امجد یوسف نگران اعلی چنار پر یس کلب رجسٹرڈ عباس پور اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے شرکاء سے خطاب میں“ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے“ کے فلک شگاف نعرے بھی لگوائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے لوگوں کی دہلیز تک انصاف پہچانا ہے،ایل او سی کے عوام کیلئے فرسٹ ایڈ پوسٹیں بنانے کا اعلان کرتا ہوں،مٹی پوسٹ سڑک کی تعمیر، کھلی درمن و دوسہ موڑ آٹا ڈپو کا اعلان کرتا ہوں۔ وزیرا عظم آزاد کشمیر نے کہا کہ تیتری نوٹ عباسپور روڈ ترجیح بنیادوں پر بنائیں گے، سردار امجد یوسف کی جانب سے تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے کیے گئے مطالبات میں تمام تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ عباسپور کی تینوں یونین کونسل میں بی ایچ یو قائم کرنے کا اعلان کرتا ہوں، سہڑ چوکی میں ضرورت کی بنیاد پر پولیس تھانہ قائم کرینگے،عباسپور تحصیل ہسپتال میں ضروریات کو پورا کرینگے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ یہ آٹھ ماہ کی حکومت آنے والی پانچ سالہ حکومت کا ٹریلر ہے، پیپلز پارٹی قبائل کا گلدستہ ہے اس میں کوئی تفریق نہیں ہے،جب حکومت تبدیل کرنیکا وقت آیا تو صدر جماعت چوہدری یاسین نے میری نامزدگی ہونے کا اعلان کیا،صدر جماعت پیپلز پارٹی چوہدری یاسین نے میری وزیراعظم نامزدگی کا اعلان کیا جوبڑے ظرف کی بات ہے، فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ سینئر پارلیمٹیرین چوہدری لطیف اکبر نے بھی میری نامزدگی کی بھرپور حمایت کی،عباسپور والے یہ سیٹ پیپلزپارٹی کو جیتوائیں عباسپور کو ضلع بنائیں گے،انشاء اللہ آنے والا کل پاکستان پیپلز پارٹی اور عباسپور کی یہ سیٹ بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی ہے،ہم نے چہرے نہیں نظام بدلا ہے،اب ایم ایل ایز کی نہیں پاکستان پیپلز پارٹی یعنی عوام اور عام آدمی کی حکومت ہے، وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہُ نیلم مظفر آبا د اور باغ کے بعد عباسپور میں عوام نے ثابت کیا کہ حکومت عوام کی حقوق کا مداوا کرے گی،ہم نے عوام سے حکومت کے رشتے کو مضبوط کرنا ہے،میرے والد کو سب سے زیادہ محبت عباسپور میں ملی، وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ انشاء اللہ عباسپور کو ہماری حکومت کے اقدامات کے مثالی ثمرات جلد نظر آئیں گے۔

Related Articles

Back to top button