مظفرآباد

ریٹائرڈ ملازم محکمہ جنگلات محمد لطیف اعوان طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

مظفرآباد (خبرنگارخصوصی)حلقہ کوٹلہ سے سابق امیدوار اسمبلی وسیاسی سماجی شخصیت محمد صابر اعوان کے والد محترم ریٹائرڈ ملازم محکمہ جنگلات محمد لطیف اعوان طویل علالت کے بعد دنیا فانی سے کوچ کرگئے جن کی نماز جنازہ شیروان میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں اعلیٰ سیاسی سرکاری مذہبی علمی ادبی تاجر وکلاء صحافیوں سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی مرحوم کی وفات پر مشتاق احمد جوش،جہانگیر حسین اعوان، وزیر حکومت سردار جاوید ایوب،ڈاکٹر لطف الرحمن،ڈپٹی میئر خالد اعوان، عبدالحمید اعوان، ناظم اعلیٰ جنگلات ملک اسد، ناظم میر نصیر، سلیم اعوان، راجہ تصویر خان، سردار اعجاز خان، سردار رفاقت حسین، میر نوشاد، راجہ طاہر اسحاق ودیگر نے تعزیت کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات کیلئے دعا کی اور صابر اعوان ان کے والد محترم کی وفات کے صدمہ کو برداشت کرے اور اس پر اجرعظیم عطاء فرمائے آمین

Related Articles

Back to top button