راولاکوٹ‘ رابطہ سڑکیں تباہ،لوڈ شیڈنگ،موبائل سروس ناقص، عوام کا احتجاج

راولاکوٹ (اخلاق احمد خان) لنک روڈز تباہی کا شکار، بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔ موبائل سروس اور نیٹ سروس نے پونچھ ڈویژن سمیت پورے آزاد کشمیر میں عوام کو مشتمل کر رکھا ہے ان خیالات کا اظہار سردار ابرار حقانی ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کونسل پاکستان پیپلز پارٹی نے کیا ہے اور کہا ہے کہ یہی حال دیگر محکموں کا ہے۔ محکمہ تعلیم میں ہزاروں ملازمین کی جہگیں خالی ہیں۔ محکمہ ہلتھ میں سینکڑوں ڈاکٹرز کی جگہ خالی ہیں۔ اسیطرح راولاکوٹ حلقہ پانچ بنیادی مرکز صحت ہورنہ میرہ ڈاکٹر اتے ہیں۔ چند دن رہ کر چلے جاتے ہیں۔ ان کی تنخواہ یہاں سے نکلتی رہتی ہے۔ موجودہ دو سالہ حکومت نے عوامی فلاح و بہبود کے بجائے، عوام کو تنگ، اور وزرائے کرام، اور تمام محکموں کے بے اختیار بنا کر ریاست کے نوجوانوں اور ریاستی عوام کو 80 فیصد لوگوں کو سیاستدانوں، اور سیاست، اسلامی جمہوریہ پاکستان، اور پاک افواج، اور اداروں کے خلاف کرنے کی بیانک سازش کی ہے، اب سازش مکمل طور پر بے نقاب ہو چکی ہے۔ اب ان شائاللہ ایک ہفتے کے اندر پاکستان پیپلز پارٹی کا جیالہ وزیراعظم ہو گا۔ اور پاکستان و کشمیر کا رشتہ ان شائاللہ تا قیامت قائم و دائم رہے گا
				



