یپلزپارٹی عوامی تحریک ہے، مٹانے والے خود مٹ گئے، چوہدری یاسین

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)صدرپاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری محمدیسین نے کہا ہے کہ آج کا دن عہد تجدید کا دن ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان اور قیادت وطن عزیز کے استحکام ترقی دفاع ملک میں جمہوریت کی مضبوطی عوام کی خوشحالی اور انکے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہے پاکستان پیپلز پارٹی ایک تحریک کا نام ہے جس نے غریب مزدور کسان کو زبان دی اور اپنے حقوق کا شعور دیا ایک انقلاب تھا جو آج بھی ایک سیاسی انسٹیٹیوٹ کی صورت میں موجود ہے اور عوامی حقوق کی یہ تحریک پاکستان پیپلز پارٹی کی صورت میں زندہ و تابندہ رہے گی انہوں نے کہا کہ روٹی کپڑا اور مکان پاکستان پیپلز پارٹی کا بنیادی نعرہ ہے پاکستان پیپلز پارٹی کو مٹانے والے خود مٹ کے پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی مسلہ کشمیر پر رکھی گئی تھی اور قائد عوام سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید نے کشمیر کے لیے ایک ہزار سال تک جنگ لڑنے کا اعلان کیا تھا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک ایسی تحریک کا نام ہے جس نے عوامی شعور اجاگر کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے عوامی حقوق اور جمہوریت کی بحالی کے لیے بے پناہ قربانیاں دی آج کا ناقابل تسخیر ایٹمی پاکستان پاکستان پیپلز پارٹی کی بدولت ہے آج پاکستان پیپلز پارٹی نے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں یہ سفر جاری رکھا ہ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے پارٹی کے جواں سال چیئرمین بلاول بھٹو کی ھدایت پر آج 30 نومبر کو ملک بھر کی طرح پورے آزاد کشمیر میں پارٹی کا 58 واں یوم تاسیس ضلعی مقامات منانے کے انتظامات و تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں پارٹی قیادت کی تصاویر والے پینا فلیکسز، بینرز کے علاوہ پاکستان و ازاد کشمیر اور پارٹی جھنڈوں سے ہال سجائے جا رہے ہیں،تیس نومبر بروز اتوار چاروں صوبوں کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر گلگت بلتستان میں چیئرمین بلاول بھٹو پارٹی کے یوم تاسیس پر ملک گیر اجتماعات سے ویڈیو لنک کے ذریعے دو بجے دن بیک وقت خطاب کریں گے، م الشان جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی قومی و عالمی خدمات پارٹی کی طویل صبر آزما جدوجھد پر پر تفصیلی اظہار خیال کریں گے۔کوٹلی میں یوم تاسیس کے موقع پر بڑا عوامی اجتماع منعقد ہوگا جس سے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف قمر الزمان کائرہ خصوصی خطاب کریں گے، یوم تاسیس میں پارٹی قیادت کی قربانیوں اور لازوال جہد مسلسل کے علاوہ افواج پاکستان کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سپوتوں اور کشمیری شھدا کو خراج عقیدت پیش کیا جائے اسی طرح معرکہ حق بنیان مرصوص میں فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کو ملنے والی فتح پر اظہار تشکر اور بھارت کی جانب سے جارحیت کی مسلسل دھمکیوں کے خلاف قوم کی غیر مشروط جدوجھد کا قومی عزم کیا جائے گا یوم تاس اور پارٹی کے بانی چیئرمین ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شہید مادر جمہوریت محترمہ نصرت بھٹو کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا انھوں نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی آور پاکستان کا رشتہ روح اور جسم کی مانند ہے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے ناقابل تسخیر دفاع مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی قومی وقار عوامی خوشحالی کیلئے ایٹمی پروگرام اور متفقہ آئین آنے والی نسلوں کو خوداری کا تحفہ دیا دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شہید افواج پاکستان کی دفاعی استعداد کار پیشہ ورانہ مہارت بڑھانے کیلئے میزائل ٹیکنالوجی سے افواج پاکستان کو فراہم کر کے دشمنوں کے بھیانک عزائم خاک میں ملا کر رکھ دیے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جمہوری قوت ہے جسکی نصف صدی سے زائد صبر آزما دوجھد تاریخ عالم کا درخشندہ باب ہے قومی خواہشات کے مطابق خارجہ و کشمیر پالیسیاں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی ولولہ انگیز قیادت کی گواہی دے رہی ہیں انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور بھٹو خاندان آس کے نظریاتی پیروکاروں نے وطن عزیز اسلامی جمہوریہ پاکستان کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کئے انھوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو دنیا بھر میں پاکستان کا چمکتا ہوا روشن ستارہ ہیں جنکے وزیراعظم منتخب ہونے سے چہروں کے بجائے فرسودہ نظام کی تبدیلی کا انقلاب برپا ہو گا انھوں نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کے بعد 44 سال بعد سپریم کورٹ آف پاکستان سے انصاف ملنا تاریخ کی فتح ہے پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان اور قیادت وطن عزیز کے استحکام ترقی دفاع ملک میں جمہوریت کی مضبوطی اور عوام کی خوشحالی اور حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے اور جدوجہد جاری رہے گی۔30نومبر وہ تاریخی دن ہے کہ 58 سال قبل عوامی حقوق اور تحریک آزادی کشمیر کی توانا آواز پاکستان پیپلزپارٹی کی شہید ملت ذوالفقار علی بھٹو شہید کی قیادت میں بنیاد رکھی گء۔پیپلزپارٹی ایک فلسفہ ایک نظریہ ایک اواز پسے ہوے طبقات کی امید کی کرن ہے اور اج بھی چئیرمین بلاول زرداری بھٹو کی قیادت میں وہ جدوجہد جاری ہے اور جمہوریت ریاست کی بقا اور استحکام کے اس جماعت کی قربانیاں سب سے ممتاز ہیں۔اج کے دن ہم اپنے ان شہدا کو جہنوں نے وطن عزیز کے دفاع لے لیے ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی جمہوریت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا سب کو سلام پیش کرتے ہیں اور انکے بلندی درجات کے لیے دعا گو ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جب بھی مشکل وقت ایا پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے خود کو پیش کیا۔جمہوریت ملک کے استحکام نظریاتی سرحدوں کی حفاظت ملک کو ایک متفقہ آئین دینا ختم نبوت قانون کو منظور کرنا اور قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینا غریبوں ہاریوں کو ان کے حقوق دینا جب بھی ملک میں امریت آئی اس کیخلاف قربانی دینا کارکن سے لیکر قیادت تک کا اس جدوجہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنا یہ وہ چیدہ چیدہ کارنامے ہیں جو پاکستان پیپلزپارٹی کا خاصہ ہے۔ہر امریت میں بانگ دہل قوم کی اواز بننا اس جماعت کا خاصہ ہے اور باقی سیاسی جماعتوں سے یہ کام ہمیں ممتاز بناتے ہیں۔



