مظفرآباد

محکمہ جنگلات کے منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں، جاوید ایوب

مظفرآباد(محاسب نیوز)آزاد کشمیر کے وزیر جنگلات، وائلڈ لائف اور ماہی پروری، سردار جاوید ایوب خان نے محکمہ جنگلات کے کیمونٹی کانفرس حال کا اہم دورہ کیااور محکمانہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وزیر جنگلات کو محکمہ جنگلات کے جاری منصوبوں پر اور دیگر امور کے حوالے سے ناظم اعلٰی جنگلات ترقیات راجہ عابد حسین نے اور گرین پاکستان پروگرام کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ذاکر حسین پراجیکٹ کی پیش رفت اور مختلف اقدامات پرتفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران گرین پاکستان پراجیکٹ کے تحت شجرکاری، نرسریوں کے قیام اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق امور پر روشنی ڈالی گئی۔اس موقع پر ناظمِ اعلیٰ جنگلات پرنسپل ڈاکٹر افتخار احمد، ناظمِ اعلیٰ جنگلات علاقائی ملک اسد محمود، ناظم جنگلات میر نصیر، ناظم جنگلات سردار لطیف خان، چیف پلاننگ آفیسر جنگلات سید عتیق الرحمان شیرازی، مہتمم جنگلات فاریسٹری ریسرچ اینڈ مینجمنٹ ڈویژن مظفرآباد، کشمیر فاریسٹ سکول کے مہتمم سید مفسر گیلانی، مہتمم پلاننگ اینڈ ایکسٹینشن سردار وقاص اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر جنگلات نے کہا کہ محکمہ جنگلات میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ مختلف پراجیکٹس پر اس انداز میں کام کیا جائے کہ وہ دیگر اضلاع کے لیے ایک ”ماڈل” کی حیثیت اختیار کر سکیں۔

Related Articles

Back to top button