وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق سے سید طاہر حسین شاہ کی وفد سمیت ملاقات

مظفرآباد(محاسب نیوز)وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق سے آزادکشمیرجوائنٹ قلم الائنس اساتذہ تنظیم کے مرکزی صدارتی امیدوار سید طاہر حسین شاہ کی وفد سمیت ملاقات،15ہزاراساتذہ کی اپ گریڈیشن پر وزیراعظم کو مبارکباد اوران کا شکریہ ادا کیاوفد میں خالدسلہریا، راجہ عاصم شمیم، راجہ خاور رفیق، راجہ محمد ریاض یوسف، زاہد احمد عثمانی، طلعت رشید، عابد خالد مغل، سید جعفر حسین نقوی، میاں محبوب الرحمن اور حفیظ الرحمن چغتائی بھی موجود تھے۔اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے اساتذہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ قوموں کی تعمیر و ترقی میں اُستاد کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے اُستاد علم و عمل کا سر چشمہ ہوتا ہے تعمیر انسانیت اور علمی ارتقاء میں استاد کے کردار سے کبھی کسی نے انکار نہیں کیا ہے،اساتذہ کو نئی نسل کی تعمیر و ترقی،معاشرے کی فلاح و بہبود،جذبہ انسانیت کی نشوونما اور افرادکی تربیت سازی کی وجہ سے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے،اساتذہ کے مسائل حل کرنا میری ترجیحات میں شامل ہے اساتذہ قو م کے معمار ہیں،استاد اپنے شاگردوں کی تربیت میں کوئی کسر نہ چھوڑیں، اساتذہ نے مشکل حالات میں بھی اپنے علم اور عزم سے قوم کی خدمت کی ہے، اور ان کی محنت و لگن ہمیشہ قوم کے لیے رہنمائی کا چراغ بنی رہے گی۔اساتذہ کے حقوق سے حکومت غافل نہیں جلد آپ کے دیگر مسائل بھی حل کریں گے۔اس موقع پر آزادکشمیرجوائنٹ قلم الائنس اساتذہ تنظیم کے مرکزی صدارتی امیدوار سید طاہر حسین شاہ نے وزیراعظم آزادکشمیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کی آپ گریڈیشن پراساتذہ تنظیموں کی جانب سے شکریہ ادا کرتے ہیں اوراس تاریخی فیصلے پر انقلابی وزیراعظم کو خراج تحسین بھی پیش کرتے ہیں




