دہشتگردی میں شہید ہونیوالے قاضی عامر اسلم کو سپردخاک کردیا گیا

مظفرآباد (خبرنگارخصوصی) بلوچستان قلات میں دہشت گردوں کی گولیوں کا شکار ہونے والے قاضی عامر اسلم ساکنہ قاضی محلہ اپراڈہ کی نماز جنازہ مرکزی عیدگاہ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت مرحوم قاضی عامر اسلم کو ان کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ قاضی عامر اسلم سردار مختار عباسی کی کمپنی میں خدمات سرانجام دے رہے تھے اور کوئٹہ قلات میں انہیں دہشگردوں نے گولیوں کا نشانہ بنایا مرحوم کی دو معصوم صاحبزادیاں ہیں جب مرحوم کا جنازہ گھر سے اُٹھایا گیا تو انتہائی رقت آمیز مناظر تھے معصوم بچیاں ماں کے ساتھ ملکر دھاڑیں مار مار کر رورہی تھیں۔ نماز جنازہ میں اعلیٰ سیاسی سرکاری مذہبی علمی ادبی تاجر ڈاکٹرز وکلاء صحافیوں سمیت شہریوں ان کے عزیز واقارب دوست احباب نے شرکت کی۔ امیدوار اسمبلی سردار مبارک حیدر سابق وزیر بیرسٹر افتخار گیلانی ل،میئر سید سکندر نثار گیلانی، جہانگیر حسین اعوان، ندیم پلہاجی، خورشید اعوان،چوہدری انجم زمان اعوان، احسن منظور، ریاض مغل،چاند مبارک،ارم قریشی، شیخ مقصود احمد، مبارک اعوان، شفیق قریشی، وحید میر، خورشید حسین کیانی، اجمل قریشی، غلام حسن میر،شہزاد لولابی ودیگر نے قاضی عامر اسلم کی دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت پر گہرے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات کیلئے دعا کی ہے اور اہلخانہ سے دلی ہمددری کااظہار کیا ہے۔



