مظفرآباد

چوہدری غلام ربانی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

کوٹلی(بیورورپورٹ) چوہدری شیر باز مرحوم کے بیٹے،بہبود فنڈ کوٹلی کے کلرک چوہدری احمد سبحانی،پیپلز پارٹی سہنسہ کے رہنما جماعت علی کے چھوٹے بھائی چوہدری غلام ربانی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ گزشتہ روز شکرا کوٹلی، تریڈھی دھار میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ سجادہ نشین دربار عالیہ قادریہ فاضلیہ نورپور شریف پیر سید قمر محی الدین قادری فاضلی نے پڑھائی۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں چیئرمین ضلع کونسل عبدالغفور جاوید ایڈووکیٹ،پیپلز پارٹی کے رہنما سردار ماجد رزاق،پیر سید طلعت رضا،فیصل اقبال قریشی ایڈووکیٹ، ڈاکٹر لقمان، اظہر اقبال، صحافیوں رضوان قریشی، ظفر اقبال قریشی، امجد صادق چوہدری،محمد عقیل محسن علی آف مظفرآباد سمیت اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ بعد ازاں مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ چوہدری غلام ربانی کافی عرصہ سے گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے جس پر چوہدری احمد سبحانی نے کچھ عرصہ قبل اپنا گردہ اپنے چھوٹے بھائی چوہدری غلام ربانی کو ٹرانسپلانٹ کروایا تھا۔لیکن وہ جانبر نا ہو سکے اور گزشتہ روز انتقال کر گئے۔

Related Articles

Back to top button