ایکشن کمیٹی کا جہلم ویلی میں ممبر سازی مہم شروع کرنے کا اعلان

ہٹیاں بالا (بیورورپورٹ)جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی جہلم ویلی نے ضلع بھر میں ممبر سازی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔یہ اعلان جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی جہلم ویلی کے زیرِ اہتمام ہٹیاں بالا میں منعقدہ ایک اہم اجلاس میں کیا گیا،جسمیں اویس خان،عامر روشن اعوان،حمزہ میر،ادریس مغل ایڈووکیٹ،راجہ عبدالقدیر خان سمیت ایکشن کمیٹی کے دیگر فعال اراکین نے شرکت کی،اجلاس میں چارٹر آف ڈیمانڈ پر تفصیلی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ ضلع جہلم ویلی بھر میں ایکشن کمیٹی کو مزید مضبوط،منظم کرنے کے لیے ضلع جہلم ویلی بھر کے ہر علاقہ میں ممبرسازی مہم منظم انداز میں شروع کی جائے گی تاکہ ہر یوسی،وارڈ سے عوامی نمائندگان ایکشن کمیٹی کا حصہ ہوں،کمیٹی کے اراکین نے یہ عزم ظاہر کیا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ کے تمام نکات کے حصول کے لیے بھرپور جہدوجہد جار رکھی جائے گی،اگر حکومت، انتظامیہ،متعلقہ اداروں نے عوامی مطالبات پر توجہ نہ دی تو پرامن مگر بھرپور احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا،اس وقت عوام کو مسائل سے نکالنے،انھیں ان کی دہلیز پر زندگی کی بنیادی سہولیات صرف عوامی ایکشن کمیٹی ہی فراہم کروا سکتی ہے،سیاست دانوں نے آج تک عوام کو مایوس کیا لیکن ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم پر ہم سب کے اکھٹے ہونے سے جو،جو ریلیف عوام کو مہیا ہوئی،وہ سب کے سامنے ہیں،اب جہلم ویلی بھر کے عوام کو ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم پر مزید متحد ہونا ہو گا تانکہ جہلم ویلی کے عوام کے مقامی بنیادی مسائل بھی حل ہو پائیں، اجلاس میں جہلم ویلی بھر میں بدترین بجلی لوڈشیڈنگ،ناقص انٹرنیٹ سروسز،دوران لوڈشیڈنگ کئی کئی گھنٹے موبائل ٹاورز کی بندش پر شدید غم و غصہ اور تشویش کا کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے فوری نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔




