مظفرآباد

پیرسید بصیر گردیزی انتقال کرگئے، سوہاوہ شریف میں سپردخاک

مظفرآباد(سپیشل رپورٹر)سجادہ نشین سوہاوہ شریف پیر سید بصیر گردیزی دل کا دورہ پڑنے کے باعث گزشتہ روز انتقال کر گئے ان کی نماز نمازہ دربار احاطہ سائیں سخی سہیلی سرکار میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں وزیر حکومت چوہدری رشید، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ چوہدری امتیاز احمد،میئر میونسپل کارپوریشن سید سکندر نثار گیلانی، پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے آرگنائزر سردار مختار احمد خان، صدر سنٹرل بار سید انیس گردیزی،سابق صدر سنٹرل پریس کلب سید آفاق حسین،مہتمم شاہرات ماجد اعوان، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بابر مہناس، سیاسی و سماجی رہنماء اعجاز کالا اعوان،کاروبار ی رہنماء عاشق شیخ، سابق ایڈووکیٹ جنرل راجہ ابرار حسین،سابق میئر کارپوریشن چوہدری منظور احمد، سید امجد علی ایڈووکیٹ،(ر) ایس او سید اقبال احمد، سید منظور احمد ایڈووکیٹ، لوکل گورنمنٹ کے انجینئر سید شفیق حسین شاہ سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میت کو تدفین کیلئے سوہاوہ شریف کیلئے روانہ کر دیاگیا۔ نماز جنازہ سابق چیئر مین تعلیمی بورڈ و ممتاز عالم دین قاضی پروفیسر ابراہیم چشتی نے پڑھائی۔سوہاہ شریف میں نمازہ جنازہ ادائیگی کے بعد انھیں سپردخاک کردیاگیا۔

Related Articles

Back to top button