مظفرآباد

جہلم ویلی پولیس نے مکنیٹ سے مغوی لڑکی تین ماہ میں بازیاب کرالی

شاریاں (نمائندہ محاسب)جہلم ویلی پولیس کی شاندار کارکردگی تین ماہ قبل اغوا ہونے والی لڑکی بازیاب، مرکزی ملزمان گرفتارجہلم ویلی پولیس نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے تین ماہ قبل تھانہ سٹی ہٹیاں بالا کی حدود مکنیٹ سے اغوا ہونے والی لڑکی کو بازیاب کرلیا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران مرکزی ملزم سمیت تمام نامزد افراد کو علاقہ پاکستان سے گرفتار کیا۔تفصیلات کے مطابق تین ماہ قبل مکنیٹ کے رہائشی ارباب ولد محمد اقبال،(بقیہ صفحہ03پر) احسان ولد محمد اقبال اور ان کے 5 سے 6 ساتھیوں نے ایک لڑکی کو اغوا کر کے پاکستان کے مختلف علاقوں میں چھپائے رکھا۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ سٹی ہٹیاں بالا میں درج کیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس مسلسل ملزمان کی تلاش میں سرگرم رہی۔ایس پی جہلم ویلی سید عباس علی کی خصوصی ہدایت پر انچارج ٹیکنیکل برانچ خرم نذیر نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مغویہ اور ملزمان کا سراغ لگایا۔ اس اطلاع پر ایس ایچ او منظر حسین چغتائی کی زیرِ نگرانی ٹیم دانیال طاہر ASI، سید احسن شاہ، خواجہ احسن اور ڈی ایف سیز تھانہ سٹی نے کامیاب چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم راجہ ارباب کو اس کے ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا اور مغویہ کو بحفاظت بازیاب کرا لیاایس پی جہلم ویلی سید عباس علی نے ایس ایچ او منظر حسین چغتائی، ان کی ٹیم اور انچارج ٹیکنیکل برانچ کو اس کامیاب آپریشن پر بھرپور شاباش دی ہیترجمان جہلم ویلی پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Related Articles

Back to top button