ایکشن کمیٹی ذمہ داران سے وفاقی نمائندگان کے ملاقات

مظفرآباد (سپیشل رپورٹر) جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی طرف سے 29ستمبر کو آزادکشمیر بھر میں شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی کال کے بعد ریاست میں پیدا شدہ صورتحال کا وفاقی حکومت نے فوری نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزراء پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی۔ کمیٹی کے ممبران وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام اور طارق فضل چوہدری آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں پہنچ گئے اور انہوں نے آزادکشمیر کے وزراء وزیر تعلیم دیوان علی چغتائی وزیر بلدیات فیصل ممتازراٹھور کے ہمراہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندگان شوکت نواز میر، انجمن زمان اعوان سمیت دیگر کے ساتھ مذاکرات کا پہلا دور کیا۔ جو کہ رات گئے تک جاری رہا۔وفاقی نمائندگان نے ایکشن کمیٹی کے ذمہ داران کو بڑے تحمل سے سنا کمیٹی کے ذمہ داران کی طرف سے 8دسمبر کو ہونے والے آزادحکومت کے ساتھ معائدے پر عملدرآمد پر زور دیا۔ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔اور اس پر مثبت پیش رفت کے امکانات پیدا ہورہے ہیں۔