وزیراعظم نامزدگی پر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کے آبائی حلقے میں جشن
حویلی کہوٹہ(بیورو رپورٹ) راجہ فیصل ممتاز راٹھور ازاد کشمیر کے وزیراعظم کے لیے نامزد حویلی میں جشن کا سماں لوگ ایک دوسرے کو مبارکبادیں دیتے رہے ممتاز حسین راٹھور کے بعد حویلی کے عوام کے لیے یہ ایک بڑا اعزاز ہے فیصل راٹھور نے جماعت کے اندر یہ ثابت کر دیا کہ محنت کوشش اور ثابت قدمی سے اللہ پاک ضرور کامیاب کرتا ہے فیصل ممتاز راٹھور 11 اپریل 1978 کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔سابق وزیراعظم آزاد کشمیر ممتاز حسین راٹھور مرحوم کے فرزند ہیں۔فیصل راٹھور کی والدہ بیگم فرحت راٹھور بھی آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی رکن اور پیپلز پارٹی شعبہ? خواتین کی صدر رہیں ان کا خاندان آزاد کشمیر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے بانیوں میں شمار ہوتا ہے۔ابتدائی تعلیم راولپنڈی اور گریجویشن پنجاب یونیورسٹی سے کی۔ان کے والد 1975 کے انتخابات کے بعد سنیئر وزیر، 1990 میں وزیراعظم، 1991 میں اپوزیشن لیڈر اور 1996 میں اسپیکر قانون ساز اسمبلی بنے تھے۔ممتاز حسین راٹھور کی وفات کے بعد 1999 میں ان کے بڑے بیٹے مسعود ممتاز راٹھور بقیہ مدت کے لیے ممبر قانون ساز اسمبلی منتخب ہوئیتھے فیصل راٹھور نے ایل اے-17 حویلی کہوٹہ سے پہلی بار 2006 کے انتخابات میں حصہ لیا۔فیصل راٹھور 2011 کے انتخابات میں پہلی بار پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر ممبر قانون ساز اسمبلی منتخب ہوئے اور چوہدری عبدالمجید کی کابینہ میں وزیرِ اکلاس اور وزیرِ برقیات رہے فیصل راٹھور 2016 میں ایک سیاسی مقدمے میں گرفتار بھی ہوئے، بعد ازاں بے گناہ قرار پائے۔وہ 23 مارچ 2017 کو پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل بنے اور تاحال پارٹی کے سیکرٹری جنرل بھی ہیں فیصل راٹھور دوسری بار 2021 کے انتخابات میں ممبر قانون ساز اسمبلی منتخب ہوئے اور بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کیا۔فیصل راٹھور 2023 میں چوہدری انوار الحق کی اتحادی حکومت میں وزیر لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈیولپمنٹ بنے۔فیصل راٹھور وزیراعظم چوہدری انوارالحق حکومت کی جانب سے عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں فیصل ممتاز راٹھور اپنی صلح جو، نرم گفتار اور غیر متنازعہ شخصیت کی بدولت سیاسی و عسکری حلقوں، عوامی ایکشن کمیٹی اور عوام میں بھی اچھی شہرت رکھتے ہیں فیصل راٹھور پاکستان کے نیشنل میڈیا کا تجربہ بھی رکھتے ہیں اور بول ٹی وی پر مستقل پروگرام کرتے رہے ہیں فیصل ممتاز راٹھور پارٹی میں بلاول بھٹو زرداری اور محترمہ فریال تالپور کے انتہائی بااعتماد شمار ہوتے ہیں۔فیصل ممتاز راٹھور پارٹی کے نظریاتی اور متوسط طبقہ کی نمائندگی کرتے ہیں


