مظفرآباد

ہٹیاں بالا، اہلسنت سپریم کونسل کے ضلعی و تحصیل عہدیداران نے حلف اٹھالیا

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)اہلسنت سپریم کونسل ضلع جہلم ویلی،تحصیل ہٹیاں بالا،تحصیل چکار،تحصیل لیپہ ویلی کے نومنتخب عہدیدران کی تقریب حلف برداری کا انعقاد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہٹیاں بالا میں مرکزی جنرل سیکرٹری اہلسنت سپریم کونسل آزاد کشمیر سید اشتیاق بخاری کی صدارت میں ہوا،تقریب کے مہمان خصوصی وزیر حکومت آزاد کشمیر چوہدری محمد رشید تھے، جبکہ تقریب کا انعقاد بانی و ناظم اعلی مرکزی سیرت کمیٹی ضلع جہلم ویلی،چیئرمین مجلس عاملہ انجمن غلامان سیدہ زہراءؓ پیر سید احسان الحسن گیلانی کی سرپرستی میں ہوا،تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید و نعت رسول مقبولﷺ سے ہوا جس کے بعد پیر سید احسان الحسن گیلانی نے استقبالیہ کلمات میں وزیر حکومت چوہدری محمد رشید،چیئرمین میونسپل کمیٹی سجاول خان و جملہ شرکاء تقریب کا شکریہ اداکرتے ہوئے نو منتخب عہدیدران کو مبارکباد پیش کی،نومنتخب ضلعی جنرل سیکرٹری علامہ مفتی سروید عباسی نے خطاب کرتے ہوئے اہلسنت سپریم کونسل آزاد کشمیر کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ مروجہ طریقہ کار ہے کہ اہلسنت سپریم کونسل نے نیچے سے اوپر جانے کا فیصلہ کیا اور ہم اس فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہیں اور ہم اہلسنت سپریم کونسل کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہیں گے،صدر تقریب سید اشتیاق بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیر سید احسان الحسن گیلانی، انکی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے کہ جنہوں نے قلیل وقت میں ضلع جہلم ویلی و تحصیلوں کی انتظامی باڈیاں بنا کر یہ پیغام دیا ہے کہ اہلسنت سپریم کونسل آزاد کشمیر میں منظم انداز سے مسلک حق اہلسنت و جماعت کی ترویج و اشاعت کے سلسلہ میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی، اہلسنت سپریم کونسل کے مرکزی عہدیدران پیر سید احسان گیلانی کی مشاورت و رہنمائی میں رواں سال ماہ دسمبر سے قبل آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں انتظامی باڈیاں مکمل کرتے ہوئے مظفرآباد کے مقام پر کنونشن کا انعقاد کرے گی جس میں مرکزی عہدیدران کا انتخاب کیا جائیگا

Related Articles

Back to top button