قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں سکیورٹی مزید سخت، تلاشی آپریشن بڑھادیا

سری نگر (کے پی آئی) مقبوضہ جموں وکشمیرمیں قابض بھارتی فورسز اہلکاروں نے سیکورٹی مزیدسخت کر تے ہوئے تلاشی آپریشن وسیع کردیا ہے،کئی افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔کے پی آئی کے مطابق قابض فورسز نے سرینگر شہر سمیت وادی کے طول وعرض میں رات کے وقت گشت میں تیزی لائی ہے۔ بھارتی پیراملٹری اور پولیس کی مشترکہ ٹیمیں شہر بھر میں گاڑیوں، مسافروں اور راہگیروں کی سخت تلاشی لے رہی ہیں۔ سرینگر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر بھی اضافی فورسز دستے تعینات کیے گئے ہیں۔قابض حکام نے میڈیا کوبتایا کہ رات کے اوقات میں فوج کی مشترکہ ٹیموں کو اہم جنکشنوں، داخلی اور خارجی راستوں اور دیگر حساس مقامات پر تعینات کیاگیا ہے، جہاں گاڑیوں کی تلاشی ور مسافروں کی شناخت کی تصدیق کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں بھی سرینگر اورنواحی علاقوں میں رات وقت نگرانی جاری رہے گی۔ادھر بھارتی فوج کی صبری بریگیڈ نے جموں کے علاقے پورمنڈل میں ولیج ڈیفنس گارڈز کے لیے ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔سری نگر شہر میں بھارتی پیرا ملٹر سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی ایک بیرک اور ملحقہ سٹور روم میں آگ لگ گئی جس سے سٹور میں موجود تما م سامان خاکستر ہو گیا۔ ضلع اسلام آباد میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
ب




