ٹماٹر،سبزیاں مہنگی، اشیائے خورونوش عوام کی دسترس سے باہر

مظفرآباد (سپیشل رپورٹر)دارالحکومت مظفرآباد میں اشیائے خورونوش عوام کی دسترس سے باہر ہو گئیں۔ ٹماٹر سمیت کئی سبزیاں مہنگی، برائلر مرغی کی قیمت کو بھی پر لگ گئے۔دکانداروں نے گاہکوں سے من مانے ریٹ وصول کرنا شروع کردیے۔انتظامیہ نے بھی شہریوں کو مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق دارالحکومت مظفرآباد میں دکاندار شہریوں سے سبزی فروٹ اور مرغی کے من مانے ریٹ وصول کرنے لگے اور انتظامیہ بھی ان کے خلاف کاروائی نہیں کررہی جس سے صارفین کو سبزیاں اور پھل خریدنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، قیمتوں میں خودساختہ اضافے کے باعث بازاروں میں معمولی درجے کی سبزیاں بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہیں۔مظفرآباد میں ٹماٹر 400 روپے فی کلو سے بھی تجاوز کرگئے جبکہ مرغی کی قیمت کو بھی پر لگ گں?ے۔شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ خودساختہ مہنگائی کرنے والے تاجروں کے خلاف کاروائی کریں تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے