مظفرآباد
مرغ مارکیٹ میں غیر قانونی پارکنگ،تجاوزات کی بھرمار

مظفرآباد (خبر نگار خصوصی ) مرغ مارکیٹ مظفرآباد میں گاڑیوں کی غیر قانونی مستقل پارکنگ، ریڑھیوں تھڑوں کی بھرمار گاڑیوں کی کراسنگ کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا گاڑیوں کی کراسنگ پر ہفتہ کے روز مرغ مارکیٹ میں دوگروہوں میں تصادم 3 افراد زخمی۔ پلاؤ فروخت کرنے والے ریڑھی بان ماموں نصیر کی ریڑھی سے پلاؤ اور موٹھی کی دال گرا دی گئی جس سے ان کا مالی نقصان ہوگیا تاجروں کا شدید رد عمل سٹی تھانہ پولیس کو اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئی۔ مرغ مارکیٹ میں مرغ فروشوں کی گاڑیاں سارا دن کھڑی رہتی ہیں ساتھ ہی ریڑھیاں موٹر سائیکل لگا دیے جاتے ہیں۔ اس مارکیٹ سے گاڑی کا گزرنا اور کراسنگ ناممکن ہو جاتا ہے مارکیٹ میں آمدورفت زیادہ ہوتی ہے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ شہری سیاسی سماجی حلقوں سے مرغ مارکیٹ میں گاڑیوں کی پارکنگ پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔




