مظفرآباد

ایکشن کمیٹی کا55ارب واپسی کیلئے عالمی عدالت انصاف جانے کا اعلان

راولاکوٹ(بیورو رپورٹ) جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا عتیق خان کے دور حکومت میں زلزلہ زدگان کی بحالی کے زرداری حکومت کو دئیے گئے 55ارب کی واپسی کے لیے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کا اعلان ساتھ ہی تیرہ اگست کو جیوے کشمیر کے نعرے لگانے والے طلبہ پر دہشت گردی ایکٹ پر درج ایف آئی آر کے فوری خاتمہ کا مطالبہ کر دیا ممبر اسمبلی حسن ابراہیم کی آبائی وارڈ میں برتھال کھڑک کے مقام پر تاریخ کے بڑے جلسہ سے خطاب کرتے عمر نذیر کشمیری سمیت ممبران کور کمیٹی ایکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ حکمران ہمیں فتح کرنے کے بجائے بنگلہ دیش سری لنکا نیپال انڈونیشیا کے حکمرانوں کا انجام دیکھ لیں ہماری گرفتاری سے قبل عوامی قوت کا اندازہ جموں کے ڈوڈہ خطہ میں مہراج ملک کی گرفتاری کے بعد عوامی مزاحمت سے دیکھ لیں ایکشن کمیٹی کے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ کو قانون ساز اسمبلی میں اٹھایا جائے پھر ثابت ہوگا کون اسمبلی ممبر عوام کا وفادار ہے بند کمروں میں لوگوں کو ٹرخانے سے کام نہیں چلے گا اگر ایف سی پی سی یا کسی اور غیر ریاستی فورسز کو انتیس ستمبر کی کال روکنے کشمیر بھیجا گیا تو یہ حملہ تصور ہوگا ردعمل میں اگر کشمیریوں نے 1955کو راولاکوٹ میں دہرائی تاریخ کا احیاء کیا تو زمہ دار ایکشن کمیٹی نہیں ہوگی جلسہ بسلسلہ حق ملکیت و حق حکمرانی کانفرنس سے خطاب کرتے عمر نذیر کشمیری سمیت جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی قیادت نے کہا کہ سردار بہادر علی خان شہید نے 126سال قبل کھڑک کی سرزمین سے اٹھ کر پر امن قانونی جنگ لڑ کر کشمیری قوم کو مزارع سے مالک بنایا ورنہ آج بھی کشمیری خانہ بدوش ہوتے مگر ہم سے سہولت کار وں اور وظیفہ خوروں کے زریعے وہ حق ملکیت و حق حکمرانی چھن گیا اب اس کو لیکر دم لیں گے انہوں نے کہا کہ واپڈا اگر کشمیر میں لورڈ شیڈنگ بند نہیں کرتا تو لوگ ان کے دفاتر پر قبضہ کر کے واپڈا عملے کو یرغمال بنا دیں غریب استحصال زدہ لوگوں کے جذبات سے نہ کھیلا جائے ہمیں بھارتی ایجنٹ اور انتشاری کہنے والے ہمارے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ کا مطالعہ کریں ہم صرف اور صرف غریب کشمیری قوم کے غصب حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں جس طرح واپڈا بغیر ٹیکسز کے بجلی دیتا رہا اور مظفرآباد میں براجمان سرکار اور بیوروکریسی بھاری بھر ٹیکسز لگا کر عیاشی کرتی رہی ہم نے وہ بدمعاشی ختم کی اسی طرح مہاجرین کی نشستوں پر قبضے کی بدمعاشی زلزلہ زدگان کا 55ارب روپیہ سندھ حکومت کو تحفہ دینے کا ادھار چکائیں گئے ہم غیر مسلح اور پرامن احتجاج کریں گے ایف سی پی سی سمیت فورسز لا کر فتح کرنے کی کوشش ہوئی تو شہدائے شگاگو کی تاریخ دہراتے سفید پرچم اٹھا کر سینوں پر گولیاں کھا لیں گے ایکشن کمیٹی نے واضع کیا کہ اگر مہاجرین نشستوں کا خاتمہ نہ ہوا تو وہ آئندہ قانون ساز اسمبلی کے الیکشن نہیں ہونے دیں گے قانون سازی کے تحت نشستوں کا خاتمہ نہیں کیا جاتا پھر عوامی ریفرنڈم کروایا جائے انتیس ستمبر کو شروع لاک ڈاون کے بعد ضروری نہیں مظفرآباد کی طرف لانگ مارچ ہو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کے ساتھ سیز فائر لائن کی طرف بھی قدم اٹھ سکتیہیں حق ملکیت و حق حکمرانی کانفرنس سے خطاب کرتے ایکشن کمیٹی کے ممبران کور کمیٹی نے صدر پاکستان آصف زرداری کوعتیق کے دور حکومت میں زلزلہ زدگان کی بحالی کے عالمی دنیا کی طرف سے بھجوائی 55ارب روپیہ کی خطیر امدادی رقم کی واپسی کا مطالبہ کرتے اس رقم کو لیکر تباہ تعلیمی اداروں کی بحالی اور کشمیر کے انفراسٹرکچر اور تعمیر وترقی پر خرچ کرنے کہا ہے ساتھ مانگ کی کہ راولاکوٹ سٹیڈیم واقعہ میں جیوے کشمیر کے نعرے لگانے والے طلبہ پر درج ایف آئی آر فوری منسوخ کی جائے ورنہ صدارتی آرڈیننس کی طرح ایف آئی آر ختم کروانا ہمیں اچھی طرح آتا ہے نوے کی دہائی میں کشمیر سے ہجرت کر کے آنے والوں کو مستقل آباد کاری کے لئے زمینیں مہیاء کی جائیں طلبہ یونین کے الیکشن کا شیڈول جاری کیا جائے معذوروں کو ملازمت میں پانچ فیصد کوٹہ دیا جائے مکمل معذوروں کو تعلیم صحت اور راشن الاؤنس دیا جائے

Related Articles

Back to top button