
ایبٹ آباد (محاسب نیوز)حکومت خیبر پختونخواہ گڈ گورننس روڈ میپ درخت، زندگی اور ماحولیات تحفظ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم نے ڈپٹی کمشنر آفس میں دیودار کا پودا لگایا اور ضلع میں جنگلات کے تحفظ اور ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر انہوں نے ڈی ایف او گلیز ڈویژن تیمور خان، ایس ڈی او عثمان خان اور فارسٹ ٹیم سے ملاقات کی۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جنگلات ہماری متاعِ قدرت ہیں، ان کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ضلعی انتظامیہ جنگلات کے تحفظ، شجرکاری کے فروغ اور قدرتی ماحول کو محفوظ بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔