مظفرآباد

حکومت عوامی مفاد میں تاخیر نہیں کرے گی‘ فیصل ممتاز

مظفرآباد(محاسب نیوز)وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ ریاستی مسائل کا دیرپا حل پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس موجود ہے، جو کام گزشتہ اڑھائی سال میں نہ ہوسکے وہ موجودہ حکومت نے اڑھائی ہفتوں میں مکمل کرکے دکھائے، حکومت نے بے چینی کے دور میں ذمہ داری سنبھالی مگر عوامی توقعات پر پورا اترنے کے لیے عملی اقدامات کیے۔ ریاست میں سب سے بڑی خرابی سیاسی نظام کا نہ ہونا تھا، جیسے ہی سیاسی نظام بحال ہوا، عوام اور کارکنوں کا اعتماد واپس آیا۔وزیر اعظم نے متعدد اہم انتظامی و ترقیاتی اعلانات کیے، ہجیرہ میں مستقل بنیادوں پر اے ڈی سی اور ایکسین کی آسامیوں کی منظوری، رنگڑ نالے پر پل کی تعمیر، ٹی ایچ کیو میں ڈاکٹرز کی کمی پوری کرنے، تراڑ کھل واٹر سپلائی اسکیم کو اگلے مالی سال میں شامل کرنے اور ہجیرہ بائی پاس کے فوری آغازکا اعلان کیا۔ دھر بازار کو نیابت کا درجہ دینے کا اعلان کرتا ہوں،عوامی ایکشن کمیٹی کے معاہدے پر ہر صورت عملدرآمد ہوگا اور عوامی مفاد کے ہر معاملے میں حکومت تاخیر نہیں کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور پی ڈبلیو ڈی گیسٹ ہاؤس ہجیرہ میں سردار سعود خان کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس، ممبر کشمیر کونسل عدنان ایوب، رہنما پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر سعود صادق، رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سردار عابد حسین عابد سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے استقبالیہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان سے رشتہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر ہے،اس رشتے کوکمزور نہیں ہونے دیا جائے گا۔ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو پاکستان کا پہلا چیف آف ڈیفنس فورسز بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ریاستی عوام کا سیاست پر اعتماد بحال ہو چکا ہے

Related Articles

Back to top button