سردار تنویر الیاس کی شمولیت سے پیپلز پارٹی آزادکشمیر مضبوط ہوئی‘سردار مختار احمد
مظفرآباد (سپیشل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے آرگنائزر سابق ممبر کشمیرکونسل امیدوار اسمبلی حلقہ نمبر3سردار مختار احمد خان نے کہا کہ سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت سے پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر مضبوط ہوئی ہے۔ سردا ر تنویر الیاس خان اور ان کے ہمراہ ممبران اسمبلی ممبران ومشیران کی پیپلز پارٹی میں شمولیت سے پیپلز پارٹی ایک ناقابل تسخیر سیاسی قوت بنتی جارہی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی جانب سے پیپلزسیکرٹریٹ چناری ہاؤس میں سابق زیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور ان کے رفقاء کے دیئے گئے ظہرانہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس ظہرانہ میں تنویر الیاس خان کے علاوہ وزراء حکومت میاں وحید،سردار جاوید ایوب، مشیر حکومت احمدشبیر چغتائی ممبر کشمیر کونسل سردار عدنان سیاب خالد،سردار عمر تنویر خان کے علاوہ ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن خالد اعوان،پیپلزپارٹی سٹی کے جنرل سیکرٹری شیخ اظہر کونسلرز عاصم نقوی میونسپل کارپوریشن کے ممبران عاصم نقوی ظہیر بخاری عمرعباسی، اقبال میر، منیب شبیر اعوان، نثار الرحمان عباسی ممبر سی ای سی سید غلام رسول شاہ،بلال خان مغل، خورشید اعوان، آصف اعوان، عامر اعوان، خلیق الرحمان جاوید، عدنان اعوان، ملک دانش اعوان، رزاق قریشی، شبیر اعوان، راشد جوش،شبیر کیانی، شبیر اعوان، دانش افضل مغل، رضوان افضل چوہدری، راجہ سجاد، نعیم اعوان، سید نسیم شاہ، احتشام اسلم اعوان، انصر اعوان، ساجد مغل، اکرم قریشی،راجہ ریاض، سردار اشفاق خان، عبدالباسط افغانی، سید عمیر شاہ، وقاص عباسی، عاصم یعقوب عباسی، تعظیم کیانی، وحید کیانی، وقارعباسی، عبید نسیم مغل، شاہد خان سواتی، بشارت قریشی، فاروق اعوان، منظور اعوان،محمد حنیف مدنی، راشد الحسن اعوان، زین خان عباسی، قاضی اعجاز چغتائی، اشفاق راجپوت، اقبال قریشی، نثار قریشی، محمد فیاض قریشی، محمدنسیم یونس قریشی، ناصرقریشی،سردار کلیم اعوان، نسیم قریشی عرف پاپا،جاوید خان مشوانی،سید شہزاد گیلانی، اعجاز محمودسواتی،عمر سواتی، ابراہیم ذاکر اعوان، عبدالواحد خان،ماجد اعوان، عبدالحفیظ عباسی، میرحسن حیدری، جمیل حیدری، رستم عباسی، جعفر عباسی، عبدالحمیدعباسی، عمران عباسی، راجہ نور حسین خان، معروف اعوان، طارق بٹ، امتیاز زرگر، ایان شیخ، خواجہ عبدالہادی،تصویر عباسی، بابر اعوان، شیرعباس، مہد ی رضا نقوی، عمیر شاہ،آفاق عباسی،مہتاب عباسی، حسیب صادق عباسی، احسن عباسی، محسن الطاف عباسی، بلقیس رشید منہاس، شاہدہ راجہ،نور العین قاضی، ودیگر رہنماء پی ایس ایف پی وائی او کے عہدیداران کے علاوہ کارکنان نے ظہرانہ میں شرکت کی۔ قبل ازیں سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اپنے رفقاء کے ہمراہ پیپلز سیکرٹریٹ چنار ہاؤس پہنچنے تو کارکنوں نے ان کا فیقد المثال استقبال کیا۔ ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی پاکستان کے چاروں صوبوں گلگت بلتستان و آزادکشمیر کی پارٹی ہے۔ یہ کسی ایک صوبے یا علاقے تک محدود نہیں پاکستان کی ساری اکائیوں کو پیپلز پارٹی نے جوڑ کررکھا ہوا ہے۔ سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیر کی آزادی کیلئے ایک ہزار سال جنگ کا ویژن دے کر مسئلہ کشمیرکو حل کرنے کی بنیاد رکھی انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی۔ بنیان مرصوص معرکہ میں اور اس معرکہ کے بعد چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے جو کامیاب سفارت کاری اور ان کی کامیاب سفارت کاری کے نتیجہ میں ہندوستان دنیا میں تنہا ہوگیا یہ کریڈٹ صرف پیپلز پارٹی کی قیادت کوجاتا ہے تو پیپلز پارٹی کی حکومت نے ملک کو سہارا دیا۔