عمران خورشید اعوان کا ہمارے وراثتی رقبہ سے کوئی تعلق نہیں، اعجاز کالا اعوان

مظفرآباد (سپیشل رپورٹر) دارالحکومت مظفرآباد کے سیاسی سماجی رہنما اعجاز کالا اعوان نے کہا کہ عمران خورشید اعوان کا ہماری زمین کے ساتھ کوئی تعلق نہیں نہ وہ ہمارے قرابت دار ہیں نہ ہماری زمینیں مشترکہ ہیں نہ وہ ہمارے قریب ترین پڑوسی اور نہ کسی جگہ ہماری اور ان کی زمینوں کی سرحدیں ملتی ہیں۔ عمران خورشید اپنے جن رشتہ داروں کو لیکر مختلف دفاتر کے چکر لگا رہے ہیں تو یہ بات وہ ذہن میں رکھیں کہ ان کے رشتہ داروں نے اپنی خالصہ کاہچرائی شاملات لوگوں کو اسٹاموں پر فروخت کی ہے اب وہ ہماری زمین ہتھیانے کے درپے ہیں۔ لیکن ہم اتنے کمزور نہیں کہ کسی کو اپنے اوپر سے گزرنے دینگے۔ محاسب فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعجاز کالا اعوان نے کہا کہ اپرچہلہ بانڈی شہر کا وارڈ ہے یہ کوئی دور دراز علاقہ نہیں جہاں جبر یا کسی ملی بھگت یا دھونس دھاندلی سے زمین پر قبضہ کرلیا جائیگا۔ چہلہ بانڈی میں اللہ کے فضل وکرم سے ہماری داد وراثت سب سے زیادہ ہے ہم نے زمین ایک کنال بھی فروخت نہیں کی۔ لوگ اپنی زمینیں فروخت کرتے رہے اب جب ہمارے داد ا وارثت کی طرف دیکھتے تو منہ میں پانی آتا ہے اور آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جاتی ہیں۔ اعجاز کالااعوان نے کہا کہ ہماری ملکیتی زمین 108کنال اپرچہلہ میں واقع ہے جس کے ثبوت میں نے سوشل میڈیا پر دیئے ہیں محکمہ مال کے کاغذات اور عدالتی فیصلہ جات میں نے عام پبلک کو بتا دیئے ہیں۔ اگر میرے پر الزام لگانے والوں کے پاس کوئی ثبوت ہے تو وہ میری طرح کسی ڈیجیٹل پر آئے پریس کانفرنس اور فورم کریں اور عوام کو بتائیں کہ وہ اس طرح اس زمین کے حقدار ہیں۔ اعجاز کالا اعوان نے کہا کہ تبدیلی کے سرکار کے نام سے شہر میں ایک ڈرامہ رچایا جارہا ہے جو ہر ایک کی کردار کشی کررہا ہے۔ شرفاء کی پگڑیاں اچھا ل رہا ہے۔ سیاست دانوں بیوروکریٹوں اور شرفاء کو بلیک میل کررہا ہے۔ اگر گھر میں کوئی خفکی ہو جائے تو تبدیلی سرکار حرکت میں آجاتی ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کسی تبدیلی سرکار سے نہ ڈریں آگے بڑھیں اور شرفاء کی عزت کی حفاظت حکومت انتظامیہ کا فرض ہے۔ تبدیلی سرکار کو قانون کے کٹہرے میں لائیں اور ان سے یہ پوچھیں کہ وہ کس قانون کے تحت بغیر تحقیق کیے پوسٹیں چڑھا رہے ہیں۔ اعجاز کالا اعوان چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ میرے بارہ میں بھی تبدیلی سرکار نے یہ پوسٹیں لگائی کہ میں سرکاری زمین پر قبضہ کررہا ہوں میری ذاتی بندوبستی زمین تھی جس پر زمین ہموار کرنے کیلئے مشینیں لگائیں کیا میں اپنی ذاتی بندوبستی زمین کو ہموار کرنے کیلئے بھی کسی تبدیلی سرکار سے اجازت لونگا۔ انہوں نے چیلنج کیا کہ میرے بارے میں غلط پوسٹیں لگائی اپرچہلہ بانڈی میری زمین پر آئیں آکر بتائیں کہ وہ زمین میری ہے یا کسی اور کی ہے اور وہ زمین ثابت کرگئے وہ میں گیلانی چوک میں تبدیلی سرکار سے معافی مانگوں گا۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ میری زمین ہتھیانے کے درپے ہیں انہوں نے چہلہ بانڈی مین روڈ کے اندر چہلہ بانڈی پل کے ساتھ چار پلازے شاملات پر تعمیر کیے ہیں۔ جب میں سٹیٹ آفیسر میونسپل کارپوریشن سے دریافت کیا کہ شاملات کے اوپر پلازے تعمیر کرنے کی اجازت کیوں دی این او سی جاری کیوں ہوا تو انہوں نے کہا کہ کوئی این او سی جاری نہیں ہوا بلکہ میئر نے کہا کہ یہ ن لیگ کے لوگ ہیں ان کو بنانے دیں ہمارے ووٹر ہیں۔ قانون طور پر ان کے حق میں کوئی این او سی جاری نہیں ہوا۔