مظفرآباد

مظفرآبادکا اعزاز‘ حیدر ملک نے لندن یونیورسٹی سے اے سی سی اے ڈگری حاصل کرلی

مظفرآباد (سپیشل رپورٹر)مظفرآباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان حیدر ملک نے لندن یونیورسٹی سے اے سی سی اے کی ڈگری حاصل کر کے اپنے علاقے کا نام روشن کر دیا۔حیدر ملک کا تعلق مظفرآباد کے علاقے لوئر چھتر سے ہے۔ ان کے والد ملک عنایت لوئر چھتر وارڈ 4 کے کونسلر ہیں اور ایک معروف سیاسی و سماجی رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ملک حیدر نے اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر نوجوان کا خواب ہوتا ہے کہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرے اور اپنے مستقبل کو بہتر بنائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی یہ کامیابی ان کی یونیورسٹی اور ان کے اہلِ خانہ کی محنت اور دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ ان کے مطابق ان کے والد کی ہمیشہ یہ خواہش رہی کہ جیسے ان کے خاندان کا مظفرآباد میں ہمیشہ مثبت انداز میں تذکرہ ہوتا ہے، ویسے ہی ان کے بیٹے بھی تعلیم اور کردار کے میدان میں خاندان کا نام مزید روشن کریں۔

Related Articles

Back to top button