مظفرآباد
حنیف اعوان سیاست میں اعلی اوصاف کے مالک تھے‘ ندیم پلہاجی‘ عدیل خالد

مظفرآباد(خبرنگار خصوصی) مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی، جوائنٹ سیکرٹری، میونسپل کونسلر ندیم پلہاجی، سٹی نائب صدر و میونسپل کونسلر عدیل خالد اعوان نے کہا ہیکہ سابق وزیر حکومت محمد حنیف اعوان سیاست میں شرافت رواداری بھائی چارہ کی پہچان سے جانے جاتے تھے غریب نواز انسان تھے جو ہر چھوٹے بڑے کی محفل میں شامل ہوئے اور عزت احترام کے ساتھ پیش آتے تھے ہمیشہ مسکراتے رہتے صبر استقلال کے ساتھ زندگی گزاری جمہوریت کیلئے ان کی جدوجہد ہمیشہ رہی تمام سیاسی شخصیات کارکنو ں کو ان کی تقلید کرنی چاہیے 12نومبر کو مرحوم محمد حنیف اعوان کے تعزیتی ریفرنس میں بھرپور شرکت کریں گے اور ان کی سیاسی خدمات پر خراج عقیدت پیش کریں گے محمد حنیف اعوان کی شہر مظفرآباد کیلئے خدمات لائق تحسین ہیں۔



