اے سی غلام محی الدین ، ڈی ایس پی فیصل شفیق سے حمزہ خان کی ملاقات….

مظفرآباد(محاسب نیوز) اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد غلام محی الدین، ڈی ایس پی سٹی فیصل شفیق سے دارلحکومت مظفرآباد کے مسائل کے حوالے سے نوجوان سیاسی و سماجی رہنما حمزہ خان کی اہم ملاقات۔ملاقات میں نیلم پل تا ایبٹ آباد روڈ تجاوزات. بے ہنگم ٹریفک رانگ پارکنگ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سینئر نائب صدر حیدری بازار سید ذوالقرنین جعفری اور جنرل سیکرٹری راجہ شیراز بھی موجود تھے انتظامیہ کی جانب سے نیلم پل مارکیٹ کے عہدیدران کو بھی بلایا اور مسائل سے آگاہ کیا۔انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات، ٹریفک کی روانی میں رکاوٹیں اور پارکنگ کے حوالے سے نیلم پل تا ایبٹ آباد روڈ آپریشن کا فیصلہ غیر قانونی تجاوزات کو فوری ختم کیا جائے گا ،غیر قانونی اڈہ جات کے خلاف گرینڈ آپریشن انہوں نے ٹریفک پولیس کو مشترکہ حکمت عملی سے عملی اقدامات کی ہدایت کی تاکہ شہریوں کو سہولت میسر ہو اور بازاروں میں نظم و ضبط بحال رہے۔




