مظفرآباد

میرپور، خسرہ، روبیلہ مہم کا افتتاح، ڈی ایچ او آفس میں ہیلتھ سیمینار کا انعقاد

میرپور (بیورو رپورٹ)ڈی آئی آئی جی پولیس رینج میرپور ڈاکٹر لیاقت علی نے محکمہ صحت عامہ میرپور کے زیر اہتمام17 سے 29 نومبر تک خسرہ اور روبیلا مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا بعد ازاں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے زیر اہتمام آگاہی مہم سیمینار مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی ڈی آئی جی ڈاکٹر لیاقت علی تھے جبکہ سیمینار سے ڈی ایچ اور ڈاکٹر فدا حسین راجہ، میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر عامر عزیز، ماہر امراض اطفال پروفیسر ڈاکٹر صبا ء حیدر تارڑ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محترمہ فرخ اویس،پروگرام کوارڈنیٹر محمد ریاض،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سرویلنس سردار وقاص احمد نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی ایچ او ڈاکٹر ندیم فضلداد،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک،پاپولیشن آفیسر کامران حسین،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریسکیو 1122نجم الشہاب،ڈاکٹرز،محکمہ صحت عامہ کے افسران وملازمین،سول سوسائٹی اور میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس رینج میرپور ڈاکٹر لیاقت علی نے کہا ہے کہ صحت مند خوشحال اور پرامن معاشرے کی تشکیل کسی فرد واحد کا کام نہیں بلکہ ہرفرد کی ذمہ داری ہے۔ہمیں حقوق اور فرائض سے اگاہی ہونی چاہیے۔دنیابھر میں صحت کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او کی طرف سے شروع کیے جانے والے تمام پروگرامز کامیابی سے مکمل ہورہے ہیں

Related Articles

Back to top button