انوار سرکار کیخلاف عدم اعتماد، فیصل راٹھور کی نامزدگی پر پیپلزپارٹی کا یوم تشکر

مظفرآباد، ہٹیاں بالا،حویلی،میرپور(محاسب نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک قانون ساز اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش کئے جانے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جواں سال پارلیمنٹرین راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی قائد ایوان نامزدگی پر پورے آزاد کشمیر میں تیسرے روز پورے آزاد کشمیر میں یوم تشکر منایا گیا دار الحکومت مظفرآباد ہٹیاں بالا نیلم ویلی باغ حویلی راولاکوٹ بھمبر کوٹلی میرپور کے علاوہ مہاجرین مقیم پاکستان اور بیرون ممالک جشن کی تقریبات جاری فیصل راٹھور کی نامزدگی پر پارٹی،پی، ایس، ایف، پیپلز یوتھ، شعبہ خواتین لائرز،ٹریڈ، لیبر، علماء مشائخ ونگز کے عہدیدران کارکنوں نے تمام اضلاع سمیت چھوٹے بڑے شہروں قصبوں دیہاتوں میں جلسے جلوس ریلیاں نکال کر قیادت کے فیصلوں کو خراج تحسین پیش کیا اور صدر پاکستان آصف علی زرداری چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سیاسی امور کی چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما چوہدری ریاض سپیکر چوہدری لطیف اکبر پارٹی صدر چوہدری محمد کا شکریہ ادا کیا کارکنوں نے دعائیہ محافل کا اہتمام کیا مٹھائیاں تقسیم کیں گزشتہ روز دربار عالیہ سائیں سخی سہیلی پر پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سابق امیدوار اسمبلی حلقہ سات لیپہ ویلی شوکت جاوید میر نے حاضری دی چادر چڑھائی اور نو منتخب وزیراعظم کی کامیابی پارٹی کے استحکام پاکستان کی سلامتی مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی ملت اسلامیہ کے اتحاد و اتفاق کیلئے بارگاہ خداوندی میں اجتماعی دست دعا بلند کئے آس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت جاوید میر نے کہا کہ فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت میں حکومت سازی نظرئیہ استحکام پاکستان قومی خوشحالی عوامی خواہشات پر پورا اترنے کیلئے بہت بڑا بریک تھرو ہو گا پیپلز پارٹی کی حکومت وفاقی حکومت سے بہترین ورکنگ ریلیشن شپ قائم کر کے افواج پاکستان قومی سلامتی کے اداروں سے اعتماد سازی کے ذریعے نظریاتی رشتوں میں پڑنے والی دراڑیں ختم کی جائیں گی




