انوار الحق کیخلاف، عدم اعتماد کامیاب)فیصل راٹھور 16ویں وزیراعظم منتخب

مظفرآباد(سید عباس گردیزی سے)آزاد کشمیر ساز اسمبلی اجلاس میں چوھدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب، راجہ فیصل ممتاز راٹھور 53 کے ایوان میں 36 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے. پیر کے روز سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی زیرصدارت اجلاس میں پی پی پی، ن لیگ. پی ٹی آئی، مسلم کانفرنس کے اراکین کی بھرپور شرکت، اجلاس میں شو آف ہینڈ کے ذریعے رائے شماری کی گئی، پی پی پی اراکین اسمبلی اور ن لیگ نے ووٹینگ، شو آف ہینڈ کے زریعے پی پی پی کے امیدوار راجہ فیصل ممتاز راٹھور کا چناو کیا۔ اور 36 ووٹوں، اکثریت رائے سے انہیں قائد ایوان منتخب کیا. مخالفت میں 2 ووٹ پڑے. جبکہ مسلم کانفرنس کے 1 ایک،اور جے کے پی پی پی کے ایک، 1،امیدوار نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا. اور سبکدوشی وزیراعظم چوہدری انوار الحق اپنے 5 ساتھیوں سمیت رائے شماری سے قبل ہی ایوان سے باہر چلے گے. بعدازاں تھوڑی دیر پارٹی صدور نے خطاب کیا جس کے شو آف ہینڈ کے زریعے رائے شماری کی گی. اور راجہ محمد فیصل راٹھور 36 ووٹ لیکر وزیراعظم منتخب ہو گئے ہیں.




