75گرام باقرخانی کی قیمت35روپے مقرر، نان بائیوں نے انت مچا دی

مظفرآباد(خبرنگارخصوصی)دارالحکومت کے بعض نان بائیوں کی من مانیاں جاری۔ باقر خانی 75گرام، 35روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔ جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے 100گرام باقر خانی کا نرخ 30روپے مقرر ہے۔ نان بائیوں نے روٹی نان کی قیمت میں بھی اضافہ کرا لیا ہے جس کی وجہ سے عام غریب شہری ان نان بائیوں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں کم وزن روٹی اور نان 4سے 5کھا کر بھی پیٹ کا دوزخ نہیں بھر سکتا ہے اس وقت مظفرآباد شہر کے مختلف علاقوں میں بعض نان بائی آج بھی 100، 110گرام وزن روٹی فروخت کر رہے ہیں لیکن بعض 65سے 85گرام روٹی نان باقر خانی سر عام فروکت کر رہے ہیں جن کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے شہری عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ پرائس کنٹرول کمیٹی سے مطالبہ کیا ہیکہ ان نان بائیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے ان کے تندور سیل کیے جائیں اور ہر ایک کو پرائس کنٹرول کمیٹی کے جاری کردہ وزن اور نرخنامے پر عملدرآمد کا پابند بنایا جائے۔


